En

ٹک ٹاک پاکستانی کرکٹرز میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 1, 2022

اسلام آباد (گوادر پرو) چینی ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورک ایپ ٹک ٹاک حالیہ برسوں میں غیر معمولی طور پر مقبول ہوئی ہے، یہ ایپ پاکستانی کرکٹ کی دنیا میں قدم جما رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے 27 جنوری کو باضابطہ طور پر ٹک ٹاک جوائن کیا، اور 1.9 ملین صارفین نے صرف 48 گھنٹوں میں ان کا پہلا 10 سیکنڈ کا تعارف دیکھا۔ تصدیق شدہ 'sarfaraz.ahmed54' اکاونٹ کے 89.4 ہزار فالوورز ہیں۔

فاسٹ بالر حسن علی ٹک ٹاک پر موسیقی کے جنون میں مبتلا نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس کے آفیشل اکاونٹ 'ha55an32ali' کے ٹک ٹاک پر 2.2 ملین فالوورز ہیں جب کہ ان کی ویڈیوز کو 20 ملین لائکس ملے ہیں۔ ان کی ویڈیو، 'کچا بادام ہنسنے پر مجبور کرتی ہے' جس میں وہ ساتھی کرکٹرز محمد وسیم، فہیم اشرف اور موسیٰ خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہیں، ٹک ٹاک پر 8.5 ملین بار دیکھا جا چکا ہے، اس کے علاوہ اسے 752.6 ہزار لائکس بھی ملے ہیں۔

پاکستانی آل راونڈر شاداب خان سب سے زیادہ ٹک ٹاک فالوورز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے 1.8 ملین فالوورز ہیں جبکہ اس کی ویڈیوز کے 16.3 ملین ویوز ہیں۔

پاکستانی بلے باز عمر اکمل باقاعدگی سے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر اس کے 722.2 kفالوورز ہیں جب کہ اس کی ویڈیوز کو 4.7 ملین لائکس ملے ہیں۔

ٹک ٹاک اکاونٹس والے دیگر پاکستانی کرکٹرز میں شاہ نواز دہانی، عمران خان سینئر، محمد عامر، صہیب مقصود، افتخار احمد، شاداب خان، عثمان قادر، ساجد خان، فخر زمان اور محمد وسیم، موسیٰ خان، عامر یامین، سمین آفریدی، اسامہ میر،محمد حسنین، سہیل اختر اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ 
 
اس سال، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 کا آفیشل ترانہٹک ٹاک پر جاری کیا گیا۔ چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ نے پی ایس ایل کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کے لیے پی سی بی کا آفیشل انٹرٹیننگ پارٹنر بننے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن کے حوالے سے اہم اعلانات کے لیے اپنا آفیشل اکاونٹ 'thepsl' استعمال کرتا ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز بشمول اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، ملتان سلطان، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاو¿نٹس ہیں۔ پشاور زلمی 124.1 ہزار فالوورز کے ساتھ سب سے مقبول فرنچائز ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles