En

بیجنگ انڈر پاس، شنگھائی انڈر پاس

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 31, 2022

 

لاہور (گوادر پرو) چین اور پاکستان کے درمیان لازوال دوستی کی علامت کے طور پر پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے متعدد فلائی اوورز اور انڈر پاسز میں سے دو انڈر پاسز کا نام چین کے دو بڑے شہروں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ 

ان انڈر پاسز کو "بیجنگ انڈر پاس" اور "شنگھائی انڈر پاس" کہا جاتا ہے۔ بیجنگ انڈر پاس پاکستان کے ابھرتے ہوئے معاشی مرکز کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے پنجاب کے ایک میٹروپولیٹن لاہور میں واقع ہے۔ شنگھائی انڈر پاس اوکاڑہ میں واقع ہے جو کہ فصلوں اور دودھ کی پیداوار کا شہر ہے۔

3.6 بلین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا 1.3 کلومیٹر طویل بیجنگ انڈر پاس، دھرم پورہ کو مغل پورہ سے جوڑتا ہے، جو لاہور کی سب سے مصروف ترین شاہروں میں سے ایک ہے۔ پہلے اسے چوبچہ انڈر پاس کہا جاتا تھا۔ پاکستان میں منصوبوں کی ترقی میں چین کے تعاون کو یاد کرنے کے لیے اس منصوبے کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ انڈر پاس کو تعمیر کا شاہکار اور پاک چین دوستی کی علامت قرار دیا۔

600 میٹر طویل شنگھائی انڈر پاس کا افتتاح لاہور کے قائم مقام قونصل جنرل پینگ زینگ ا وو نے چینی قونصلیٹ کے عملے اور چینی تاجر برادری کے ہمراہ کیا۔ سول سوسائٹی، مقامی کمیونٹی، سیاستدانوں نے پاک چین دوستی کا نعرہ لگایا اور مزید انڈر پاسز اور فلائی اوورز کا نام چین کے دیگر شہروں کے نام پر رکھنے کی خواہش کی۔

اوکاڑہ کے مرکز میں "شنگھائی انڈر پاس" کی رونمائی کے ساتھ، میونسپل کارپوریشن کے دفتر نے پینگ کو " کی آف سٹی " کی شیلڈ پیش کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles