En

گوادر کے 6 ترقیاتی منصوبے شروع

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 31, 2022

گوادر (گوادر پرو)   چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)  2022 کے آغاز کے ساتھ  ہی  گوادر کی ترقی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا  رہی ہے۔

اس سلسلے میں سی او پی ایچ سی کے حکام نے سی بی سی گوادر میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  عبدالعزیز عقیلی کے ساتھ ایک ٹھوس میٹنگ کی۔

گوادر فری زون کمپنی کے ڈی جی ایم   جیا یونگ ہوئی نے گوادر بندرگاہ اور فری زون کی صلاحیت اور گوادر کی ترقی کے سلسلے میں  سی او پی ایچ سی  کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ  دی۔

چھ مجوزہ منصوبوں میں گوادر شہر کے لیے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کا قیام، ٹشو کلچر لیب کے تعاون سے زرعی تحقیق اور گوادر کی زرعی صلاحیت  کا فروغ  شامل ہے۔

دیگر  تجویز کیے گئے  منصوبوں میں تجارتی مقصد کے لیے مخصوص پودوں کی کاشت کے لیے نارتھ فری زون میں 10 ایکڑ اراضی مختص کرنا، ایکسپو 2022 کا انعقاد، ساؤتھ فری زون میں فش پروسیسنگ پلانٹس کا قیام،مقامی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد کرنا اور نارتھ فری زون کی ترقی اور صنعت کاری، مقامی لوگوں کے لیے روزگار کی تخلیق کا فروغ   شامل ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles