En

چینی کمپنی نے گلگت شندور روڈ کی تعمیر کا کنٹریکٹ جیت لیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 24, 2022

اسلام آباد(گوادر پرو ) چین کی ننگ شیا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ نے گلگت-شندور روڈ کے پیکج-2 کا تعمیر کا کنٹریکٹ جیت لیا ہے، یہگلگت-شندور-چترال روڈ کا ایک حصہ ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا متبادل رووٹ ثابت ہو گا 

 کمپنی کے آفیشل بیان کے مطابق ننگ شیا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے اوورسیز ڈویژن کو گلگت-شندور (216 کلومیٹر) کے پیکیج -02 کی (61 کلومیٹر)تعمیر کے لیے منظوری کا خط موصول ہوا ہے۔ ننگ شیا کمیونیکیشنز کے اوورسیز بزنس ڈویژن کے مطابق بولی جیتنا کمپنی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے پاکستانی مارکیٹ کو مستحکم ہوگی اور اس نے صحت مند اور منظم ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔ 
 
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک ) نے جون 2021 میں 216 کلومیٹر کے گلگت-شندور روڈ منصوبے کی منظوری دی ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) جو کہ وزارت مواصلات کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، اس منصوبے کی پروکیورنگ ایجنسی ہے۔

19 جنوری کو این ایچ اے نے 216 کلومیٹر کے گلگت شندور روڈ (پیکیج 01) کے لیے تشخیصی رپورٹ شائع کی۔ ایویلیویشن رپورٹ کے مطابق پانچ کمپنیاں بولی کے لیے کوالیفائی ہوئیں جبکہ تین کمپنیوں کو نااہل قرار دیا گیا۔ تاہم رپورٹ کے مطابق ایم/ایس این ایکس سی سی ۔آراے ۔ڈی سی  ایم/ایس رستم ایسوسی ا یٹ اور  ایم/ایس ڈینامک کنسٹرکشنز نے مشترکہ طور پرسب سے کم بولی د ی۔
 
گلگت شندور روڈ منصوبہ پاکستان کے شمال میں واقع ہے اور شاہراہ قراقرم کو جوڑنے والی اہم شاہروں میں سے ایک شاہراہ ہے، جو خطے میں موجودہ ٹریفک کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اہم معنی رکھتی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles