گوادر اولڈ سٹی کا ماسٹر پلان تشکیل دیا جا رہا ہے
اسلام آباد (گوادر پرو) گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان تیزی سے تشکیل دیا جا رہا ہے جو مقامی کمیونٹی کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نئی را ئیں کھولے گا ۔
اس بات کا انکشاف گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے گوادر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جی ڈی اے آڈیٹوریم میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔
گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان میں تاریخی مقامات کا تحفظ، شاہی بازار، جنت بازار سمیت پرانے بازار، شہر کی گلیوں کی بحالی، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی اصلاح، گوادر کے کشتی بنانے والوں کے لیے ہنر کی تعلیم شامل ہیں۔
ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمان نے کہا کہ گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں جی ڈی اے کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان کی تشکیل میں مقامی لوگوں کو ان کی بصیرت کے حصول کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سماجی اور سیاسی کارکنوں کی تجاویز کے پیش نظر، انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین ترقیاتی منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ خستہ حال پرانے سیوریج اور نکاسی آب کی لائنوں کی وجہ سے گوادر شہر کو شدید بارشوں کے بعد بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور امید ظاہر کی کہ نئے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی تنصیب سے لوگ کبھی بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے چین کے سیلاب کے عطیات کو بھی سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ نازک وقت میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے آگے آتا ہے۔


