En

خیبرپختونخوا کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ 8 بلین ڈالرکی 44 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 17, 2022

دبئی (گوادر پرو) خیبرپختونخوا حکومت  (کے پی) نے اتوار کو دبئی کے شہر دو سیٹ تھانی میں منعقدہ ایک سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ 8 بلین امریکی ڈالر مالیت کی 44 مفاہمتی  یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔  
یہ کانفرنس  ایکسپو 2020 دبئی  کے دوران خیبرپختونخوا کے مہینے میں  منعقد کی گئی ، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ، جسے ''مواقع کی سرزمین'' کہا جاتا ہے۔ جاری ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین میں جنوری   خیبرپختونخوا  کا مہینہ ہے۔

جن سرمایہ کاری گروپوں نے ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں ان میں کویت انویسٹمنٹ  اتھارٹی انرٹیک (کے آئی اے) کوریا ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور (کے ایچ این پی)،  پرائیویٹ آفس آف شیخ احمد دلموک المکتوم، سمارا گروپ، وی آر گروپ، سگما گروپ، ملک فومز، نوبل فیوچر لینڈ انفراکو ایشیا اور دیگر  شامل ہیں۔

سرمایہ کاروں نے فوڈ پروسیسنگ زونز، انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (آ ئی ٹی زیڈ)، اکنامک زونز کی سولرائزیشن،  کے پی بھر میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

44 ایم او یوز میں سے 11 پر خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) اور غیر ملکی سرمایہ کار  کمپنیوں کے درمیان دستخط ہوئے۔ پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (PEDO)،   انفراکو ایشیا (سنگاپور سے) اور  خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان  کے پی میں تمام اقتصادی زونز کی پولرائزیشن کے لیے سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

حکومت کے پی،کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) آر ایس ای زیڈ تیار کر رہے ہیں، جو چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی میں کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس کے پی میں ترقی اور مواقع کے دور کی نشاندہی کرتی ہے۔ 

کے پی اسٹریٹجک لحاظ سے اہم مقام رکھتا ہے۔ گوادر پورٹ اور درہ خنجراب کے درمیان  سی پیک کا مرکزی راستہ کے پی کے ہزارہ ڈویژن سے گزرتا ہے۔ رشکئی  خصوصی اقتصادی زون  کے پی کے ضلع نوشہرہ میں تیار کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت  سی پیک  میں کئی دوسرے منصوبوں کو شامل کرنے جا رہی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles