En

چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا رشتہ بہت گہرا ہے ،پاکستانی طالب علم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 15, 2022

 

چکدرہ (گوادر پرو) چین میں مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا کہ میں بیرون ملک رہ رہا ہوںبلکہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میں پاکستان کے ایک شہر سے دوسرے شہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا ہوا ہوں۔ پاکستانی طالب علم فیصل حیات نے کہا کہ سفر کے دوران جب بھی میں نے اپنا تعارف ایک پاکستانی کے طور پر کرایا تو چینی لوگوں کا ردعمل شاندار ہوتا۔

لوئر دیر کے قصبے چکدرہ سے تعلق رکھنے والے فیصل حیات نے حال ہی میں چین کی کنمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یوننان سے گریجویشن کیا ۔فیصل حیات نے گوادر پرو کو بتایا کہ چین کا تعلیمی نظام ہمارے نظام سے بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ تدریس کا طریقہ میں نے بہترین پایا؛ اساتذہ اور طلباء کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی اور پاکستانی طلباءکے درمیان دوستی کا رشتہ بہت گہرا ہے جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔
فیصل حیات جنوب مغربی چین میں واقع ایک مشہور یونیورسٹی کنمنگ یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء کے نمائندے تھے۔ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کنمنگ میں اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی طلباء کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
فیصل حیات نے کھانے کا مزہ چکھنے اور مقامی رسوم و رواج کے بارے میں جاننے کے لیے جنوب مغربی چین کا بھی سفر کیا۔ فیصل حیات اپنے چینی دوستوں کے ساتھ تین روزہ ٹارچ فیسٹیول میں شرکت کے لیے دیہی علاقوں میں گئے۔فیصل حیات نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا رات ڈھلنے کے ساتھ ہی ہارن بجتے ہی ہر عمر کے لوگ آگے آئے اورلکڑیوں کو جلا دیا ، یہ واقعی دلکش تھا ۔
انہوں نے ایک مقامی فلم میں بھی کام کیا اور ایک روسی کا کردار نبھایا۔ ان کے مطابق فلم کے پروڈیوسر نے ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
فیصل حیات کے مطابق مسلمان، چاہے وہ مقامی ہوں یا غیر مقامی، کنمنگ میں مذہبی آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ میں نماز پڑھنے کے لیے مقامی مسجد جاتا تھا۔ ہر کوئی اپنے مذہب سے لطف اندوز ہونے کے لیے آزاد ہے۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا ہم اپنے چینی مسلمانوں کے ساتھ عید کا تہوار منانے کے لیے اکٹھے ہوتے تھے ۔
 فیصل حیات 2018 میں چینگیا اور 2020 کے وسط میں وآپس آیا واپس آئے۔فیصل حیات نے کہا جب کووڈ19 پھیلا تو چینی حکومت نے ہمارا اچھا خیال رکھا اور ہمیں بہترین ممکنہ مدد فراہم کی گئی۔ پاک چین دوستی زندہ باد ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles