En

چین پاک میڈیکل یونیورسٹیوں کےدرمیان پہلا باضابطہ تعاون

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 13, 2022

بیجنگ(گوادر پرو) چین کی انہوئی میڈیکل یونیورسٹی (اے ایچ ایم یو ) اورپاکستان کے اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی این ڈی سی ) کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط اور اے ایچ ایم یو ،آئی این ڈی سی چائنا-پاکستان کراس کلچرل ایجوکیشنل ایکسچینج سینٹر" کی نقاب کشائی تقریب گزشتہ ہفتے انہوئی میں منعقد ہو ئی۔ یہ چین پاک میڈیکل یونیورسٹیوں کے درمیان پہلا باضابطہ تعاون ہے ۔

پاکستان اور چین کے درمیان میڈیکل شعبے بالخصوص میڈیکل کی تعلیم میں تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ بہت سے پاکستانی طلباءمیڈیکل سے متعلقہ شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین آ رہے ہیں۔ چین طبی شعبے میں تیز رفتار ترقی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہسپتالوں کی وجہ سے غیر ملکی طلباء کے لیے مقبول ترین انتخاب بن گیا ہے۔
 

آئی ایم ڈی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے ڈین احمد وقاص نے چین میں ایک سینئر پاکستانی ڈاکٹر کی حیثیت سے کہا کہ اس طرح کے تعاون کی تعمیر ان کا خواب ہے۔ "میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کے درمیان رابطے کی کمی ہے، خاص طور پر طب کے شعبے میں۔ کووڈ-19 کی وبا کے بعد ہم دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے سے بہت کچھ شیئر کرنے اور سیکھنے کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سفری پابندیوں سے ہمارے طلباءکو بہت نقصان اٹھانا پڑا اور ہمیں چین کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید قریبلانے کی ضرورت ہے۔
 
آئی ایم ڈی سی اور اے ایچ ایم یو کے درمیان تعاون کے اس معاہدے میں تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی تعاون، تمام سطحوں پر طلباء کے تبادلے کا پروگرام، خصوصی طبی شعبوں میں مختصر اور ڈپلومہ ڈگری کورس، کلینکل اور بنیادی طبی علوم میں الحاق شدہ ہسپتالوں کا تعاون، آف شور کیمپس کا قیام اور مشترکہ تربیت پروگرام، ایجوکیشن ایکسچینج سینٹر کا مشترکہ قیام شامل ہیں ۔

 
 اے ایچ ایم یو کے پرنسپل ین شیاساو کے مطابق، یونیورسٹی کی 95 سالہ تاریخ ہے، چین کی سرفہرست میڈیکل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس میں 15,000 تدریسی اور طبی عملہ اور 20,000 سے زیادہ طلباءہیں جن میں 5,000 سے زیادہ ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کے طلباء شامل ہیں۔ اس کے سات مضامین دنیا بھر میں ا ی ایس آئی کے سب سے اوپر 1 فی صد میں شامل ہیں۔ اے ایچ ایم یو نے 16 ممالک میں تقریباً 40 یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے، اور اس کے 400 سے زیادہ بین الاقوامی طلباء ہیں۔ مزید برآں، اے ایچ ایم یو نے صوبہ انہوئی میں 100 ہسپتالوں کے ساتھ ایک " میڈیکل الائنس" قائم کیا ہے، جس میں 13 ہسپتال اس کے ساتھ منسلک ہیں جن میں 20ہزار سے زائد بستر ہیںاور سالانہ 10 ملین بیرونی مریض وزٹ کرتے ہیں۔
 
اس کے علاوہ اے ایچ ایم یو کے نائب صدر لیانگ چاوژاوپاکستانی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری محمد جنید اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایم ڈی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر یاسر نیازی اور آئی ایم ڈی سی کے دیگر فیکلٹی ممبران نے آن لائن شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles