En

اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور' 25 دسمبر کو چینی سینماؤں  کی زینت بنے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 21, 2021

بیجنگ  (چائنا اکنامک نیٹ)   پہلی چین پاکستان اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور 25 دسمبر کو چینی  سینماؤں  پر  ریلیز کی جائے گی، یہ بلاک بسٹر فلم دی ڈونکی کنگ  کے بعد چینی سینما گھروں پر راج کرنے والی پاکستان کی دوسری اینیمیٹڈ فلم بن جائے گی۔  

  چینی فلم ٹکٹر ایسوسی ایشن  ماویان   نے کہا ہے کہ اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور ایک  بڑ  ی کامیابی ہو گی۔
 
اینی میٹڈ فلم جو کہ اصل میں پاکستان میں 2018 میں ریلیز ہوئی تھی، چینی اور پاکستانی پروڈیوسرز کی مشترکہ کوششوں سے چینی مارکیٹ کے لیے دوبارہ بنائی گئی تھی جس سے یہ دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ پہلی اینیمیٹڈ فلم   بن گئی۔
 
چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے پاکستانی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان نے کہا کہ چینی شریک پروڈیوسر نے چینی  ناظرین   کی دلچسپی  کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لیے ''صرف چین میں مطلوبہ ترامیم اور اضافہ کیا۔ 
 
اینی میٹڈ فلم مائنڈڈ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر خان نے کہا کہ وہ چین بھر میں فلم کی نمائش کے بارے میں ''بہت پرجوش'' ہیں اور وہ ''کافی پر امید'' ہیں کہ یہ کام چینی ناظرین کو پسند آئے گا۔
 
حال ہی میں پاکستانی فلموں نے چینی ناظرین میں زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔  19نومبر  کو چینی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ڈونکی کنگ کو چین میں باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی فلم کا تاج پہنایا گیا ہے، جس نے صرف تین دنوں میں  6 لاکھ 11 ہزار چار سو ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا اور  13 دسمبر تک 877,000   امریکی ڈالر سے زیادہ   کما ے۔
 
چینی مارکیٹ میں پاکستانی فلموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان، فلم انڈسٹری میں چین اور پاکستان کے درمیان مزید تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بارے میں بہتر تفہیم حاصل کرنے کے لیے مزید فلمی کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کر سکتے ہیں اور منطقی اگلا قدم صنعتی سلسلہ اور فلموں کی تیاری کے لیے تعاون کو بڑھانا ہے،'' ڈانکسی پکچرز کے سی ای او ژونگ وینجن نے   سی ای این کے ساتھ ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ  یہ کمپنی ان چینی شریک پروڈیوسر میں سے ایک ہے جو بنیادی طور پر چینی مارکیٹ میں اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ  آف مارخور   فلم سے متعلق مصنوعات کی تشہیر، ریلیز اور پروموشن میں مصروف ہے۔
 
 چین میں   پاکستانی   سفارتخانے کے مطابق  اینی میٹڈ فلم کا  اتوار  کو  بیجنگ کے ایک سینما میں چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر پریمیئر ہوا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles