En

سی جی جی سی نے مہمند ڈیم پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 21, 2021

پشاور  (گوادر پرو)   چائنا گیزوبا گروپ آف کمپنیز (سی جی جی سی) نے خیبر پختونخواہ  میں مہمند ڈیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (MDHP) کے ڈائیورژن ٹنل 1 کی ٹاپ ہیڈنگ کی   مکمل کر لی ہے۔
 
ڈائیورژن ٹنل نمبر 1 کی کل لمبائی 1681.14 میٹر ہے۔  سی جی جی سی  ٹیم نے ڈائیورژن ٹنل ون کی تکمیل کو ایک ''بڑی کامیابی'' قرار دیتے ہوئے ے کے روز ٹنل سائٹ پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں  سی جی جی سی کے کارکنان ایک بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا ''ڈی ٹی-1 میں ٹاپ ہیڈنگ کے پورے بریک تھرو کے لیے جشن۔
 
   مہمند ڈیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دو ڈائیورژن سرنگوں پر مشتمل ہے یعنی ٹی  1 اور  ٹی  2۔ دونوں سرنگوں کی  مجموعی  لمبائی تین کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ سرنگ کے 15 میٹر بڑے قطر کی وجہ سے کھدائی تین تہوں میں کی گئی ہے جس میں ہیڈنگ، بینچنگ اور انورٹنگ شامل ہیں۔
 
 رواں ماہ کے شروع میں مہمند ڈیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ایک تعریفی خط میں '' زبردست پروجیکٹ کی مینجمنٹ  مہارت  '' کی تعریف کی تھی کہ کورونا وبائی امراض کے باوجود انہوں نے تعمیرات کو بلا تعطل انجام دیا۔
 
سی جی جی سی  اور  ڈیسکون  ایک مشترکہ منصوبے میں 800  میگا واٹ کا    مہمند ڈیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ    بنا رہے ہیں۔  مہمند ڈیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  جو دریائے سوات پر تعمیر کیا  جا رہا  ہے یہ دنیا کا پانچواں بلند ترین کنکریٹ فیس راک فل ڈیم (CFRD) ہے۔ منصوبے کا پہلا یونٹ دسمبر 2025 میں کام  کرنا  شروع کر ے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles