En

پاکستا ن اور چین  کے درمیان مونگ پھلی میں تعاون سے خوردنی تیل کی  قیمتوں  میں  کمی ہو سکتی ہے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 20, 2021

اسلام آباد  (گوادر پرو)  رواں  ماہ کے شروع میں پاکستان میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) نے وزارت صنعت و پیداوار سے کہا کہ وہ درآمد شدہ پام اور سویا بین آئل کے متبادل آپشنز تلاش کرکے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔. چین میں شیڈونگ رینبو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ چند سالوں سے پاک چین مونگ پھلی کے تیل میں  تعاون کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو پاکستان کی مانگ کو پورا کر سکتی ہے۔
 
شیڈونگ رینبو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اوورسیز بزنس مینیجر بابر اعجاز نے کہا چین پاکستان زرعی منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے ہماری کمپنی نے پاکستان میں ایک نئی کمپنی  چین پاک  ایگریکلچر پرائیویٹ    لمیٹڈ  رجسٹر کی اور مجھے سی ای او مقرر کیا۔ مونگ پھلی کے تیل میں تعاون ہمارا کلیدی منصوبہ ہے۔ 

 
    پاکستان میں قومی زرعی تحقیقی مرکز (این اے آر سی) میں آئل سیڈ ریسرچ پروگرام کے سائنسی افسر محمد جہانزیب نے کہا مونگ پھلی کا تیل دنیا کا بہترین  پکانے  کا  آئل ہے۔ اس کا سموگ پوائنٹ 260 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ مونگ پھلی میں 50 فیصد سے زیادہ تیل ہوتا ہے۔ ایک بار جب ہم مونگ پھلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائیں تو ہم برآمد کے لیے مزید ضمنی مصنوعات بھی تیار کر سکتے ہیں جو  ہمارے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کریں گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ  این اے آر سی نے پاکستان میں مونگ پھلی کی صنعت کو اہمیت دینا شروع کر دی ہے۔ چین دنیا کے سب سے بڑے مونگ پھلی پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ وہ مونگ پھلی کو زمین کے  اوپر کاشت کرتے ہیں، ملچنگ کرتے ہیں اور کمبائنڈ ہارویسٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ مونگ پھلی کی صنعت میں پاک چین تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔  
 
  بابر نے کہا پوٹھوہار  ریجن   مونگ پھلی کی پیداوار کے لیے بہت موزوں  ہے، لیکن ہمیں اب بھی اچھی کھاد اور   تیاری کے عمل کو شامل کرکے زمین کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم وبائی امراض کے بعد ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے وہاں عملہ بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔   اس مرحلے میں ہماری  کمپنی چینی بیج کو پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے جمع کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس لیے اگلے کاشت  کے موسم میں اسے بڑے پیمانے پر کاشت  کیا  سکتا ہے۔  پاکستان میں زیتون کے تیل کی پیداوار کا ایک مشہور پروگرام ہے، اگر پاکستان میں مونگ پھلی کے تیل کی پیداوار کے پروگرام پر بھی توجہ دی جائے تو بہت سے لوگ اس صنعت سے وابستہ ہوں گے۔ اس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles