En

چینی اور پاکستانی طلباء  کی  پاک چین دوستی کے  نئے دور پر فن پاروں کی نمائش

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 17, 2021

 سن شیانگ  (چائنا اکنامک نیٹ) رواں سال   چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی  70 ویں سالگرہ    ہے۔ اس  اس حوالے  ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا  جس میں  دونوں ممالک کے طلباء نے  نمائش میں   تصویروں  کے ذریعے دونوں ممالک  کے عوام کے  دلوں  میں موجود  دوستی او ر سفارتی تعلقات   کی عکاسی کی۔
  چین کی ہینان  نرمل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور پاکستان میں روٹس ملینیم سکولز میں نمائش کی گئی چینی اور پاکستانی طلباء کی پینٹنگز نے دونوں ممالک کے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔ ان فن پاروں کے ذریعے، لوگ  دونوں ممالک  کی ثقافت اور لوگوں کے بارے میں جانکاری   اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مثبت کردار اور وقت کے ساتھ ساتھ دوستی کے حوالے سے ان کی پہچان کی جھلک  دیکھ  سکتے ہیں۔
 پاکستان میں چینی سفارت خانے کے وزیر پینگ چن  شوئے نے افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ چین پاکستان تعلقات غیر متزلزل ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔  سی پیک نہ صرف   پاکستان کی معیشت اور معاشرے کی سبز اور پائیدار ترقی کے لیے ایک طاقتور محرک فراہم   کرتا بلکہ چین پاکستان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں اور تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے۔ فن کی کوئی سر حد نہیں ہوتی۔ دونوں ممالک کے طلباء کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی ایک کڑی کے طور پر، آرٹ  نمائش ہمارے نوجوانوں کو قریب لا رہی ہے۔
  صوبہ ہینان کے محکمہ تعلیم کے سیکنڈری انسپکٹر ژو ہینگ ژین،  ہینان  نرمل یونیورسٹی  میں سی پی سی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری چن گوانگ، یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان اور سی ای او  ملینیم ایجوکیشن گروپ پاکستان فیصل مشتاق و دیگر نے   تقریب میں  شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles