En

چین پاک کمپنیاں آلو کے نشاستے اور کشیدہ کاری میں تعاون کو فروغ دیں گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 16, 2021

پنگ ڈنگ شان  (چائنہ اکنامک نیٹ)  روژو انٹرنیشنل ٹریڈ انٹرپرائز ایسوسی ایشن اور بیجنگ میںپاکستانی سفارت خانہ  کے   ٹریڈ مشن  نے 8 دسمبر کو  مشترکہ طور پر آن لائن بزنس میچنگ میٹنگ  کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں نے آلو کے نشاستے کی  ڈیپ پروسیسنگ میں تعاون کی خواہش  کا اظہار کیا ۔
 
   چین کے مرکزی صوبے ہینان میں قائم ٹریڈ انٹر پرائزروژو انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہوانگ جیانلے نے چائنا اکنامک نیٹ کو  ایک تحریری انٹرویو میں  بتا کہ اس موقع پر ہمارے کاروباری اداروں نے پاکستان سے 100 ٹن آلو کا نشاستہ درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہیجیسا کہ  ہمیں مقامی طور پر مصنوعات کی ضرورت ہے  اور یہ تعاون کا پہلا قدم ہے  ۔
 
  ہوانگ کے مطابق  دونوں ممالک کے کاروباری اداروں نے ٹیکسٹائل مصنوعات میں تعاون میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چین میں کشیدہ کاری  کی مصنوعات کے پاور ہاؤس کے طور پر   روژو”    روژو  ایمبرائیڈری انڈسٹریل پارک“ کا گھر ہے، جس نے 2015 میں اپنے قیام کے بعد سے اعلیٰ معیار کی کشیدہ کاری کی مصنوعات فراہم کی ہیں۔
 
 رواں سال جولائی میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے روژو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی کمپنیاں زراعت اور  کشیدہ  کاری  میں تعاون کو مضبوط بنائیں گی۔
 
  ہوانگ نے سی ای این  کو بتایا کہ امید  ہے  ایسوسی ایشن  چین پاکستان تجارتی تعاون کو آسان بنانے میں مدد کے لیے ایک بین الاقوامی تجارتی کمپنی قائم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آرگنائزیشن مزید ممکنہ تعاون کے لیے پاکستانی ایگریکلچر انڈسٹر ی میں تحقیق کرے گی۔
 
اجلاس میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری جنید رضا، روژو بیورو آف کامرس کے ڈپٹی ڈائریکٹر مینگ ٹنگ بن، روژو انٹرنیشنل ٹریڈ انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے صدر بھی شریک تھے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles