En

پاک چین کراس بارڈر ای کامرس کی سہولت کے لیے اوپن کلاس کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 15, 2021

اسلام آباد  (گوادر پرو)   150 سے زائد پاکستانی کاروباری اداروں اور شرکاء نے  کراس بارڈر ای کامرس کے ذریعے چین کو پاکستانی سامان فروخت کرنے کی تربیت میں حصہ لیا ، جس کا  نعقاد  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، شنگھائی میں پاکستان کے  قونصلیٹ  جنرل اور چین-ایس سی او لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیموسٹریشن ایریا مینجمنٹ کمیٹی نے 14 دسمبر کو مشترکہ طور پر کیا۔
 
''کراس بارڈر ای کامرس -  سیل ٹو چائنا پاکستان اسپیشل اوپن کلاس'' کے عنوان سے  ایک روزہ آن لائن ورکشاپ میں چینی مارکیٹ اور   کراس بارڈر ای کامرس   پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس  بات   کا جائزہ لیا گیا   کہ کراس بارڈر ای کامرس  بزنس ماڈلز، پلیٹ فارمز  اور چین میں  رجحانات، اور  کراس بارڈر ای کامرس  کے مواقع کو استعمال کرنے کے لیے برانڈنگ/مارکیٹنگ، لاجسٹکس اور سوشل میڈیا کو کس طرح کھینچنا ہے۔

 
اس موقع پر شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ    جنرل حسین حیدر نے انکشاف کیا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے Taobao ایجوکیشن کے ذریعے ڈیزائن کی گئی خصوصی تربیت حاصل کی   جو کہ  چین کی  بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا  کے تحت   ایک آن لائن ای کامرس  ایجوکیشن  اور تربیتی پلیٹ فارم ہے۔
 
  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  کے مطابق  آنے والے مہینوں میں  کراس بارڈر ای کامرس  پر مزید عمومی اور اعلی درجے کی کلاسیں شروع ہوں گی۔

اگست میں پاکستان نے ایس سی او کے رکن ممالک کی نو تجارتی تنظیموں کے ساتھ کراس بارڈر ای کامرس   پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشترکہ ای کامرس ٹیلنٹ ٹریننگ ایم او یو میں شامل تعاون کے چار شعبوں میں سے ایک ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles