چین اور پاکستان ووکیشل ایجوکیشن میں تعاون کو فروغ دیں گے
شینزین (چائنا اکنامک نیٹ) چین اور پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ووکیشل ایجوکیشن میں تعاون کو فروغ دیںگے۔
سی سی ٹی ای ماڈل کے جدید چین پاک ڈوئل ڈپلومہ جوائنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیموسٹریشن پروجیکٹ کی آن لائن لانچنگ تقریب بدھ کو چین اور پاکستان میں ایک ساتھ منعقد ہوئی۔
چین کے تین ووکیشنل انسٹیٹوٹ جس میں شینزین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس زیڈآئی آئی ٹی)، گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک اور گانسو صوبے کا بیلی ووکیشنل کالج شامل ہیں۔
چائنیز ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پاکستان کی فیصل آباد یونیورسٹی کے ساتھ جیو ٹیکنیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ماڈرن ایگریکلچر میں سی سی ٹی ای ماڈل (چینی + کمرشل کلچر + ٹیکنالوجی + ایمپلائمنٹ) کے ذریعے پاکستان کے لیے ٹیلنٹ کی تربیت میں تعاون کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں شرکاءنے ووکیشنل ایجوکیشن میںچین پاکستان تعاون پر ایک مکالمے کا انعقادبھی کیا۔
ایس زیڈ آئی آئی ٹی کے صدر وانگ ہوئی نے کہاچین پاک تعلیمی تعاون کو وسیع، گہر ا اور اعلیٰ سطح تک بڑھانے کے لیے تعاون پروگرام کا نفاذ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب کے چیئرمین علی سلمان صدیقی نے کہا کہ پاک چین مضبوط تعاون یقینی طور پر پاکستان کی ووکیشنل ٹرینگ اور ایجوکیشن ویلپمنٹ کے لیے مواقع فراہم کرے گا اور سی پیک کے لیے تکنیکی افرادی قوت کی ترقی اور فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چینی پیشہ ور افراد کے ساتھ مزید رابطے اور تبادلے کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے مستقبل میں پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں کو چین کے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرنے کی تجویز بھی دی ۔


