En

چینی ڈیجیٹل سلوشنز لیڈر نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا آغاز کردیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 1, 2021

راولپنڈی (گوادر پرو) ڈیجیٹل سلوشنزلیڈر ایچ 3 سی (H3C) نے حال ہی میں پاکستان میں اپنے گلوبل ورچوئل ایونٹ ایچ 3 سی (H3C) ڈیجیٹل ٹور 2021 کا آغاز کیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کے صدر اور ایچ 3 سی (H3C)کے سینئر نائب صدر گیری ہوانگ نے ایچ 3 سی (H3C) ڈیجیٹل ٹور 2021 پاکستان کی تقریب میں آن لائن استقبالیہ خطاب کیا ۔
"ڈیجیٹل فیوچروی ٹو گیدر " کے اعنوان سے تقریب نے ایچ 3 سی (H3C) ، اس کے شراکت داروں اور پاکستان میں استعمال کرنے والے صارفین کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دیا تاکہ اہم صنعتوں میں سمارٹ ڈیجیٹل حکمت عملی کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ روایتی کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز اور انڈسٹریل انٹیلیجنس ایپلی کیشن کو فعال کرکے، ہم ڈیجیٹلائزیشن کے فوائد کے اشتراک اور ایک بہتر ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
2018 میں شروع کی گئی "ڈیجیٹل پاکستان" پالیسی کے ذریعے پاکستانی حکومت کا مقصد ایک چست اور جدید ڈیجیٹل سروس ایکو سسٹم بنانا ہے جو گورننس اور انفراسٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں کی سہولت فراہم کرنے کے قابل ہو۔ پاکستانی حکومت نے حالیہ برسوں میں بگ ڈیٹا اور انفارمیشن سیکیورٹی سمیت آئی سی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنا شروع کی ہے، جس کا مقصد مقامی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو سپورٹ کرنا ہے، بشمول صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، حکومت اور دیگر کووڈ-19 وبائی امراض کے جواب میں ڈیجیٹل سلوشن کی طرف منتقل ہونا ہے اس کے نتیجے میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کی تعمیر کی حمایت کے لئے ایک بڑی مانگ پیدا ہوئی ۔
 ایچ 3 سی (H3C) پاکستان کے کنٹری منیجر فرینکچو نے سی ای ین کو بتایا کہ مضبوط عالمی حکمت عملی کے ساتھ ایچ 3 سی (H3C) ایک قابل اعتماد پارٹنر ثابت ہو گا اور پاکستان آئی سی ٹی انڈسٹری میں صف اول کے کھلاڑیوں میں سے ایک بننے کے لیے وقف ہے۔ اپنی جدید ٹیکنالوجیز اور عالمی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایچ 3 سی (H3C) ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت میں پاکستان میں شراکت داروں کے ساتھ نئے مواقع میں سرمایہ کاری کرتا رہے گا تاکہ مختلف صنعتوں کے صارفین کو ان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں مدد فراہم کی جا سکے، تاکہ وہ بہتر ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ 
2019 میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے ایچ 3 سی (H3C) نے حکومت، ٹیلی کام، تعلیم، بینکنگ، اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں مدد کرتے ہوئے 70 سے زیادہ شراکت داروں اور 60 انجینئرز کی کامیابی کے ساتھ تصدیق کی ہے۔
پاکستان میں ایچ 3 سی (H3C) ڈیجیٹل ٹور 2021 کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گیری ہوانگ نے سامعین کو آگاہ کیا کہ ایچ 3 سی (H3C)ڈیجیٹل ٹور کا تھیم "ڈیجیٹل فیوچروی ٹو گیدر " ہے، جو  ایچ 3 سی (H3C) کے شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی عالمی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ تمام صنعتوں کے ذریعہ اپنایا گیا ا یکو سسٹم ایچ 3 سی (H3C) معیشت کو کئی گنا بڑھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس سفر کے دوران ایچ 3 سی (H3C)صارفین کی مانگ کو سمجھنے، صنعتی ماہرین کی تجاویز اور بصیرت اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے بے تاب ہے، تاکہ اس خیال کو بہتر بنایا جا سکے کہ  ایچ 3 سی (H3C) ڈیجیٹل اختراعات کے مستقبل کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے کس طرح مل کر کام کر سکتا ہے۔
متعدد معزز مہمانوں بشمول صارفین، شراکت داروں اور صنعتی ماہرین نے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے نئے رجحانات اور کس طرح باہمی فائدہ مند  ایچ 3 سی (H3C) تعاون ایکو سسٹم کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان وژن کو مکمل طور پر بااختیار بنا رہا ہے اس پر اپنی آگے کی سوچ کا اشتراک کیا۔
 پرائم منسٹر ٹاسک فورس آن آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام آف پاکستان کے چیئرمین سید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور جدید ایپلی کیشنز کو بڑے پیمانے پر اپنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے تاکہ کراس سیکٹر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایچ 3 سی (H3C)اپنے منفرد وژن کے ساتھ آیا ہے اور مختلف شعبوں میں جدید ترین آ ئی سی ٹی سلوش پیش کیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے کلاو¿ڈ سروسز کے جنرل مینیجر جنید ارشد نے بھی ای ایجوکیشن اور ایچ 3 سی (H3C)پروڈکٹس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
 رواں سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے، ایچ 3 سی (H3C)پاکستان کی ترقی میں بھی پراعتماد ہے۔ فرینک چو کے مطابقایچ 3 سی (H3C)مقامی مارکیٹ کی ترقی میں سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان کی قومی ڈیجیٹل حکمت عملی میں حقیقی معنوں میں ضم کرنے اور پاکستانی معاشرے کے ڈیجیٹل اپ گریڈ کو مکمل طور پر بااختیار بنائے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles