En

چین پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور کی نقاب کشائی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 28, 2021

ژینگ زو  (چائنا اکنامک نیٹ)  چین پاکستان سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور کی آن لائن افتتاحی تقریب  چین  کے ژینگ زو الیکٹرک پاور کالج (ZEPC)  اور پاکستان  کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)   لاہور میں ایک ساتھ منعقد ہوئی۔ 
 
 اس الیکٹرک پاور   انسٹی ٹیوٹ کا مقصد  زیڈ  ای پی سی   اور  یو  ای ٹی  لاہور کے درمیان الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی میں مواصلات اور تحقیق کو مضبوط بنانا ہے۔
 
سرگرمیوں کا ایک سلسلہ انجام دیا جائے گا، جس میں اساتذہ کے باہمی دورے، طلباء کے تبادلے، تربیتی پروگرام اور آن لائن لوگوں سے لوگوں کے رابطے شامل ہیں۔
 
زیڈ  ای پی سی کے صدر یانگ جیانہوا نے  24 نومبر کو   انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور   کی آن لائن دستخطوں کی  تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) میں حصہ لینے والے ممالک اور خطوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلیم کے عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دے گا۔ 
 
 ٹیلنٹ ٹرینگ  کے سلسلے میں زیڈ  ای پی سی اور  یو ای ٹی لاہور نے ستمبر 2021 میں ایک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ، جس کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔
 
اس کے علاوہ   زیڈ  ای پی سی اور    یو ای ٹی  لاہور نے طلباء کے لیے چینی روایتی ثقافت اور پاکستانی ثقافت کو جاننے کے لیے آن لائن ایکسچینج ایونٹ کا بھی اہتمام کیا۔

زیڈ  ای پی سی  اور  زیڈ  ای پی سی  لاہور نے انٹیلجنٹ پاور سپلائی اور ڈسٹری بیوشن ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی  انویٹیشنل  مقابلے میں پہلا انعام جیتا، جو  2021 بیلٹ اینڈ روڈ اور  برکس سکلز ڈیولپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپیٹیشن کے تحت  15 سے 17 اکتوبر 2021 کو آن لائن اور آف لائن منعقد ہو ا ۔
 
2021 کے  ٹیلنٹ  مقابلے نے چین، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور پاکستان سے 49 ٹیموں کے 200 سے زیادہ حریفوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles