En

پہلا پاکستان چائنا فرینڈ شپ فارم  قائم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 20, 2021

اوکاڑہ  : سی پیک کے دوسرے مرحلے میں  زرعی تعاون   کے پس منظر میں  اپنی نوعیت کے پہلے ''پاکستان چائنا فرینڈ شپ فارم'' کا جوش و خروش اور دھوم دھام سے افتتاح  کر دیا گیا ۔ لاہور میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل  پنگ چنگ اوونے  رکن صوبائی اسمبلی  چوہدری   منیب الحق اور رکن قومی اسمبلی  کے ساتھ  ملکر کر  پنجاب کے شہر  اوکاڑہ   میں ''پاکستان چائنا فرینڈشپ فارم'' کی نقاب کشائی کی، جسے مکئی کی فصل، چاول کی فصل اور آلو کی فصل کے لیے زرعی زمین کہا جاتا ہے۔ اوکاڑہ جو کہ لاہور سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، پورے ملک میں مویشیوں اور دودھ کی پیداوار کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ ان کے ہمراہ قونصل خانے کے حکام اور چینی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل چینی وفد بھی تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنگ چنگ اوونے کہا کہ پاکستان چائنا فرینڈ شپ فارم کو مزید عملی جامہ پہنانے کے لیے متعلقہ نظریاتی فریم ورک کو آنے والے دنوں میں ایگرو بیسڈ چینی کمپنیوں اور پاکستانی کسانوں اور تاجروں کی مشاورت سے ڈیزائن اور اسٹریٹجائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان چائنا فرینڈشپ فارم صرف علامتی طور پر موجود رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا دونوں چینی کاروباری اداروں اور اوکاڑہ کے زرعی ماہرین کی کوششوں سے 'فارم' کو ایک فزیکل پلیٹ فارم کی شکل دیں گے تاکہ ان کی زراعت میں شمولیت کے منصوبوں کی بنیاد رکھی جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا موقع فراہم کرنا ہے کہ پاکستانی اور چینی تاجروں اور کسانوں کو پاکستان میں جدید زراعت کی بنیاد رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے دیں۔  پنگ چنگ ا  وو کی سربراہی میں چینی وفد کو ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے صدر چوہدری ریاض الحق جج، ایم پی اے چوہدری منیب الحق اور پی ایم ایل این کے سینئر رکن چوہدری فیاض ظفر نے دورے کی دعوت دی تھی۔  پنگ چنگ ا  وو  اور ان کے وفد کا اوکاڑہ کے شہریوں نے شاندار استقبال کیا اور پورے شہر کو چینی اور پاکستانی پرچموں سے سجا دیا گیا۔ پنگ چنگ ا  وو نے چین کی طرف سے OPWA فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئی جدید ترین ڈیجیٹل ایکس رے مشین کا افتتاح کیا۔ انہیں عملے کی طرف سے مشین کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد چینی وفد نے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کیا جہاں شہر کے مکینوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ایم پی اے چوہدری منیب الحق اور سینئر ممبر چوہدری فیاض ظفر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلند اور مضبوط ہے اور اسے کسی قیمت پر کمزور نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اوکاڑہ کو چینی شہر کے ساتھ جڑواں شہر بنانے اور انڈسٹریل پارک بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اوکاڑہ کو سولر سٹی بنانے کی بھی درخواست کی اور یہاں زرعی فورم کے قیام کی درخواست کی۔ تقریب کے اختتام پر لاہور میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل پنگ چنگ اوو اور ان کے مندوبین کو شیلڈز پیش کی گئیں۔  چینی وفد میں  چنگ بنگ  ایگریکلچر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے جی ایم   چانگ  شیلو،  چنگ بنگ فارم پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے جی ایم  شی لنکن، سیچوان لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کے ایڈمنسٹریٹو ڈائریکٹر   ژانگ ہونگ جیان، ہوبی ہیومین ایگریکلچر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے جی ایم وانگ کیانگ،چیلنج اپرلز لمیٹیڈ کی جی ایم  چن یوان  اور  ایڈمنسٹریشن  ڈائریکٹر فی باو منگ   چالن شامل تھے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles