En

چینی کمپنی پاکستان کو سالانہ 1.5 ملین ٹن سٹیل فراہم کرے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 17, 2021

اسلام آباد:فوجیان  یوانہونگ سن انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹیڈ  کی   طرف سے کی گئی  سرمایہ کاری سنچری اسٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان کو سالانہ 1.5 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار فراہم کرے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق اس کی پاکستان میں  فیکٹری صوبہ خیبر پختونخواہ میں رشکئی  خصوصی قتصادی  زون  میں واقع ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی رایداری ( سی پیک ) کا  منصوبہ ہے اور کمپنی پہلی زون انٹرپرائز ہے۔ کمپنی کا مقصد تین فیز پراجیکٹ کی تعمیر کرنا ہے یعنی کنسٹرکشن سٹیل کی پیداوار، تار راڈ کی پیداوار (آئرن وائر، کیل، اسکرو، ویلڈیڈ میش، گول بار) اور پروفائل سٹیل (ایچ سٹیل، ایل سٹیل، چینل سٹیل) کی پیداوار۔ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) کے مطابق  ان تینوں مراحل کی تکمیل سے کم از کم ایک ہزار افراد کو بڑے معاشی اور سماجی فوائد کے ساتھ سماجی روزگار ملے گا۔ سینچری اسٹیل لمیٹڈ ایک تجربہ کار چینی کمپنی ہے جو بیرون ملک آئرن اینڈ اسٹیل انٹرپرائزز کی سرمایہ کاری، پیداوار اور آپریشنز میں مصروف ہے۔ کمپنی کا رجسٹرڈ سرمایہ 100 ملین یوآن ہے۔ سینچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ   کا 50 ملین  ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا   ارادہ ہے۔ منصوبہ 45 میگاواٹ بجلی استعمال کرے گا۔ چین سے وسائل کو متحرک کیا گیا ہے اور چینی انجینئرز اور عملے نے بغیر کسی تاخیر کے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پہلے ہی ایک سائٹ آفس قائم کر دیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles