En

پاکستانی ہٹ فلم 'دی ڈونکی کنگ' 19 نومبر کو چین کے تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 15, 2021

 اسلام آباد : ڈائریکٹر عزیز جندانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی اینی میٹڈ فلم ''دی ڈونکی کنگ'' حالیہ دنوں میں ملک کی پہلی فلم  ہے جو 19نومبر کو چین     میں بڑے پیمانے پر  ریلیز  کیلئے   تیار  ہے ۔   گوادر پرو کے مطابق  جیو فلمز اینڈ طلسمین  اسٹوڈیوز نے اعلان کیا کہ "دی ڈونکی کنگ" چینی اسکرینز پر آنے کے لیے تیار ہے۔ جندانی نے کہا"دی ڈونکی کنگ" پہلے ہی اسپین، جنوبی کوریا، روس، یونان، ترکی، پیرو، کولمبیا، ایکواڈور، یوکرین اور قازقستان سمیت متعدد ممالک میں ڈب کرکے تھیٹر ریلیز کے ساتھ پاکستانی سینما کا عالمی سفیر بن چکی ہے۔ ہم یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ ہماری فلم کو دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے۔ چین کے تھیٹر میں ریلیز اس سفر کی آخری سرحد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مستقبل میں چین میں مزید پاکستانی فلموں کی ریلیز کے دروازے کھولے گی ۔ "دی ڈونکی کنگ" ایک اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہے جو اکتوبر 2018 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی   اور اسے جیو فلمز  اینڈطلسمین اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اصل ورژن میں جان ریمبو، اسماعیل تارا، حنا دلپزیر، غلام محی الدین اور جاوید شیخ کی آوازیں شامل ہیں اور 25 ہفتوں تک جاری رہنے والے تھیٹر کے دوران اس نے گھریلو باکس آفس پر  257.5 ملین پاکستانی روپے کمائے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles