En

پاکستان ریلوے اور چینی کمپنی کے درمیان آ رٹیفیشل انٹیلیجنس  منصوبے کے معاہدے پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 14, 2021

اسلام آباد :پاکستان ریلوے اور چینی کمپنی کے درمیان آ رٹیفیشل انٹیلیجنس  (AI) پر مبنی سہولت کاری کے طریقہ کار کے نفاذ کے لیے  معاہدے پر دستخط کی ہو گئے ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نورینکو (چائنا نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن) قومی ریلوے  کے  مسافروں کو مزید سہولیات  فراہم کرنے کیلئے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ شراکت داری کے معاہدے پر پاکستان ریلویز کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اعظم غفور اور چین کے نورینکو/ایزی وے کے چیڈان وو نے دستخط کیے۔ یہ ممکنہ طور پر پاکستان ریلویز کے لیے بڑے پیمانے پر نتیجہ خیز قدم ہے۔ چینی کمپنی اس منصوبے کو 10 سالوں میں مکمل  کرے گی  جس  میں  وہ تعمیر، کام اور منتقلی (BOT) موڈ پر انجام دے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزارت ریلوے کے چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی نے زور دیا  کہ چینی کمپنی ریلوے کی جانب سے بغیر کسی اخراجات کے اس منصوبے پر عمل درآمد کرے گی۔ یہ پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے پر معاہدہ ریلوے آٹومیٹڈ بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس (RABTA) اقدام کا حصہ ہے جسے وزارت ریلوے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ نقل و حمل کے ہر موڈ کو الگ الگ تلاش کرنے، بک کرنے اور ادائیگی کرنے کے بجائے، RABTA پلیٹ فارم مسافروں کو ایک ہی انٹرفیس کا استعمال کرتے ہوئے گھر گھر سفر کی منصوبہ بندی اور بکنگ فراہم  کرے  گا۔ مسافر ٹرین کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں، سیٹوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، ٹکٹ خرید سکتے ہیں، کار کرایہ پر لینا، کھانے اور ریفریشمنٹ کا آرڈر دے سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہوٹل بک کر سکتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles