En

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین پر عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کر تی ہے،آصف نور

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 10, 2021

بیجنگ  : چائنا  انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) بدھ کو شنگھائی میں اختتام پذیر ہو گئی  ہے  یہ عالمی برادری کے  چین پر  اعتماد اور تمام مشکلات کے خلاف چینی عوام  کے   ابھرنے کی قوت  کی عکاسی کر تی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ میں شائع  ایک مضمون کے مطابق  چین نے شنگھائی میں چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کی میزبانی کی۔ یہ تقریب 4 سے 10 نومبر تک ہوئی جس میں 127 ممالک کے تقریباً 3000 تاجروں نے شرکت کی جو کہ پچھلے ایڈیشنز سے زیادہ ہے۔ مضمون کے مصنف پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد آصف نور نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں عالمی اقتصادی اور سماجی بہبود کے لیے چین کے بے پناہ تعاون کو اجاگر کیا گیا۔ اپنے قیام کے بعد سے چائنا  انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو    اشیا اور خدمات میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی نمائش اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک قابل پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ عوامی بھلائی کے لیے ابتدائی  طور پر تیار ہوا ہے جہاں متعدد ثقافتوں اور قومیتوں کے لوگ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور رابطے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس ایکسپو کا ایک دلچسپ جزو آن لائن اور  فیزیکل  نمائشوں کا مرکب ہے۔ عالمی صحت اور وبائی امراض سے بچاؤ کے موضوع کے لیے ایک خصوصی زون مختص کیا گیا ہے، جس نے فارچیون گلوبل 500 کی اعلیٰ درجہ کی کمپنیوں کو راغب کیا۔ چین نے اشیا اور خدمات میں تجارت کی توسیع کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں جو پہلے کی اوسط سے زیادہ ہیں۔ اٹھائے گئے ان اقدامات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے قومی منفی فہرست کو کم کرنا، پائلٹ ٹریڈ فری زونز کی تعداد میں اضافہ، ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان کا اختتام اور مزید اقتصادی اوپننگ شامل ہیں۔ چین اعلیٰ معیاری اشیا، املاک دانش کے حقوق اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدوں کی بڑھتی ہوئی تجارت کو ریکارڈ کر رہا ہے۔ کثیرالجہتی اور تعاون کے لیے چین کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔ ان حکومتوں کے برعکس جن میں تجارتی تحفظ پسندی اور یکطرفہ پن کے بڑھتے ہوئے رجحانات ہیں، چین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تجارت، حکمرانی اور قواعد کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششیں کرے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ممالک کو بین الاقوامی تجارتی نظاموں کو ختم کرنے کے بجائے ان کے استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو اجتماعی طور پر ایک ساتھ آنا چاہیے اور گہری مشاورت، باہمی شراکت اور مشترکہ فوائد سے چلنے والی عالمی حکمرانی کے وژن کو آگے بڑھانا چاہیے۔ اس سال چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اپنی شاندار موجودگی کا جشن منا رہا ہے۔ چین نے 2001 میں ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے اور ڈبلیو ٹی او کے ساتھ ایک کثیر جہتی نظام کا خواہاں ہے۔ 2001 سے چین میں محصولات کو 15.3  فی صد  سے کم کر کے 7.4  فی صد  کر دیا گیا ہے، جو کہ 9.8  فی صد  کی کمٹڈ حد سے کم ہے۔ وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود، چین نے اپنی تجارت جاری رکھی اور اربوں ماسک، حفاظتی سوٹ، ٹیسٹنگ کٹس اور ویکسین تقسیم کیں، جو وعدے کے مطابق کھلے پن اور جامعیت کا مظاہرہ ہے۔اس سال چین کے چودھویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ ملک نے ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرہ بنایا ہے اور مطلق غربت کو دور کیا ہے۔ آنے والے سالوں میں ملک ترقی کے نئے آئیڈیل طے کرے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین کی آبادی تقریباً 1.4 بلین ہے جو کہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔ تجارتی معاہدوں میں کسی رازداری اور استحصال کو فروغ دینے کے بجائے، چین باقی دنیا کے لیے خوش آئند رویہ کے ساتھ اپنے دروازے کھلے رکھے گا۔تجارت کے بڑے نیٹ ورک سے نہ صرف چین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پائیدار ترقی کے عالمی مقصد کا ادراک بھی ہو گا۔چین کی عالمی حکمت یہ ہے کہ اکیلے نہیں بلکہ اکٹھے مل کر خوشحالی کا شاندار راستہ اختیار کرنا ہے۔ یہ عالمی اقتصادی ترقی کا بہترین طریقہ ہے اور اس کی بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles