En

اقتصادی ترقی کے لیے تیز رفتار صنعت کاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے،سفیر معین الحق

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 9, 2021

 ای وو :چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے  کہا  ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان میں تیز رفتار صنعت کاری حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ گوادر پرو  کے مطابق   چین کے صوبہ زی جیانگ کے شہر ی ای وومیں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے معین الحق نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ سیاحت اور فنی پیشہ ورانہ تربیت بھی اہم شعبوں میں سے ایک ہے، جہاں پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم چین کے عوام، چینی حکومت کی طرف سے کووڈ ـ19 وبائی امراض کے دوران پاکستان اور چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو  دی گئی امداد   پر  شکر گزار ہیں، ہم اپنے ملک کی اس انتہائی اہم حمایت پر چینی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ  کووڈـ19 ویکسین کی 100 ملین سے زیادہ خوراکیں دی  گئیں جبکہ 90 فیصد چین سے ہیں۔ حکومت کی کمیونٹی ایڈوکیسی اور آؤٹ ریچ اقدام کے ایک حصے کے طور پر، سفیر نے شہر اور قریبی علاقے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ سفیر نے انہیں حکومت کی کوششوں اور پالیسیوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہے، جن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اجرائ، پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو، ماہانہ ایـکچہریز  کا انعقاد  اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے چین پاکستان دوستی کو فروغ دینے میں کمیونٹی کے ارکان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔  کمیونٹی ممبران پر زور دیا گیا کہ وہ مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشن اور مقامی حکومت کے درمیان ایک پل کا کام کریں۔ کمبائن گروپ کے جنرل منیجر اور  کی چھیاو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے صدر عبداللہ آفریدی نے کمیونٹی کی جانب سے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور یہاں پاکستانی تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستانی زرعی شعبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے چین کو چاہیے کہ وہ پاکستان سے مختلف زرعی مصنوعات کے کوٹہ سسٹم میں اضافہ کرے یا ہمارے لیے یہ شرط ختم کرے ۔ پاکستانی کمیونٹی  ای ووکے صدر اشرف حسین نے سفیر،   قونصل جنرلشنگھائی   حسین حیدر    اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور  ای وومیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ دورے کے دوران شنگھائی میں پاکستان کے  قونصل جنرل حسین حیدر  اور  پاکستانی تاجر برادری   بھی سفیر   کے ہمراہ  تھی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ایک بڑی کمیونٹی جو کہ تجار ت سے وابستہ ہے،  چین کے شہر ای وومیں مقیم ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles