En

گوادر ہائر سیکنڈری سکول کے تدریسی عملے میں اضافہ کر دیا گیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 9, 2021

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے بندرگاہی شہر گوادر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے  گوادر ہائر سیکنڈری سکول (GHSS) میں سات اضافی لیکچررز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطاہر نیاز رانا نے کوئٹہ میں جی ایچ ایس ایس اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہسپتال کے پالیسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابقڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے اجلاس کو جی ایچ ایس ایس اور جی ڈی اے ہسپتال کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، ''پالیسی بورڈ نے    GHSS کے لیے کیمبرج کلاسز سمیت  سات اضافی لیکچررز کی تقرری کی منظوری دی۔ بورڈ نے پرائمری سیکشن کے لیے اضافی اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے اور جی ایچ ایس ایس میں آئی ٹی پر مبنی لرننگ مینجمنٹ سروس کے قیام کی بھی منظوری دی۔بیان کے مطابق چیف سیکریٹری نے اسکول فیسوں میں اضافے کی تجویز کو ٹھکرا دیا اور اسکول اساتذہ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ 5 اکتوبر کو حکومت بلوچستان نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے گوادر یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر کا تقرر کیا۔ 2017 میں، تربت یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس نے چار شعبہ جات میں صرف چار پروگراموں کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کیں۔ تاہم، کیمپس کو اب مکمل یونیورسٹی آف گوادر میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، میرین سائنسز، پورٹ مینجمنٹ، سوشل سائنسز، ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ، قانون، طب، زراعت اور دیگر ضروری مضامین  کے شعبوں میں علم کا پر چار  کیا جا سکے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles