En

پاکستانی سفیر معین الحق  کا فوڈان یونیورسٹی کا دورہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 8, 2021

شنگھائی :چین میں پاکستان کے سفیر   معین الحق نے فوڈان یونیورسٹی شنگھائی کا دورہ کیا اور فوڈان یونیورسٹی کے صدر  سو ننگ شنگ سے ملاقات کی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  ملاقات کے دوران صدر   یونیورسٹی  نے سفیر کو یونیورسٹی  کے حوالے سے بریفنگ  دی  اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے ساتھ میڈیکل، پبلک ہیلتھ، بزنس مینجمنٹ اور نئی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ سفیر نے فوڈان یونیورسٹی کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا خاص طور پر گزشتہ دہائی سے یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان سٹڈی سنٹر اور فوڈان میں قائم  سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز سیکرٹریٹ کے تعاون کا ذکر کیا۔ نئے قائم کردہ چائنا پاکستان ایجوکیشن سنٹر کے ساتھ مل کر، فوڈان یونیورسٹی اور پاکستانی یونیورسٹیوں اور مختلف شعبوں میں تحقیقی اداروں کے درمیان علمی اور تعلیمی روابط کو بڑھانے کے لیے ایک ٹھوس پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے۔ سفیر نے کوویڈ 19  کے دوران پاکستانی طلباء کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر یونیورسٹی کی قیادت کو بھی سراہا۔ دونوں فریقوں نے تعلیمی اور تحقیق میں ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تجاویز کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔  ملاقات میں فوڈان یونیورسٹی کے نائب صدر، پاکستان سٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر اور شنگھائی میں تعینات  پاکستانی قونصل جنرل بھی شریک تھے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles