En

سفیرمعین الحق کی چینی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 5, 2021

ووہان:چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی  الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت د یتے ہوئے    کہا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ،  نیو انرجی وہیکل چین اور پاکستان کے درمیان  تعاون کا ایک اہم شعبہ ہیں ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ووہان کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران، سفیر معین الحق نے ووہان  میونسپل سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر اور  ڈیموسٹریشن زون  آف ووہان  نیو انرجی اینڈ  سمارٹ نیٹ ورک   میں   ووہان کی ورکنگ کمیٹی کے سیکرٹری    لیو زی چھنگ  سے ملاقات کی۔ سفیر معین الحق کو  ڈیموسٹریشن زون  میں ووہان میں نیو انرجی وہیکل  کی تیاری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں مقامی طور پر تیار کردہ AI پر مبنی ڈرائیور لیس الیکٹرک بس کا دورہ بھی کرایا گیا۔سفیر معین الحق  نے کہا کہ مشترکہ مسلسل کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور ووہان کے درمیان کئی نئے شعبوں میں تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ووہان کے درمیان صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  لیو نے سفیر کو ووہان شہر میں خاص طور پر بائیو ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز اور نئی توانائی اور سمارٹ نیٹ ورک کے شعبوں میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ مزید یہ کہ   ڈیموسٹریشن زون کو آٹو ویلی میں تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس خصوصی زون میں دونوں ممالک کی آٹوموبائل کمپنیوں کے درمیان تعاون کی پیشکش کی۔ سفیر نے ووہان کے بہادر لوگوں کو کوویڈ 19 کے خلاف جنگ  پر  خراج تحسین پیش کیا اور وبائی امراض کے دوران پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال کرنے پر ووہان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ لیو نے یاد کیا کہ اکتوبر 2019 میں ووہان میں منعقدہ ملٹری گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستانی دستے کو صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں خوش آمدید کہنے والے ہجوم نے کھڑے ہو کر داد دی،   لیو نے کہا کہ ووہان کے لوگوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کے ساتھ دوستی کا رشتہ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles