En

پاک چین  یونیورسٹیاں سی پیک  کی اعلیٰ معیار کی  تعمیر کو فروغ دینے میں تعاون کریں گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 4, 2021

اسلام آباد: پاکستان اور چین کی یونیورسٹیاں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے انجینئرنگ اور آئی ٹی میں تعاون کر سکتی ہیں۔  پاکستان اور چین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کے فروغ میں تعاون کو مضبوط بنائیں اور جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (JXUST) اس سلسلے میں مدد فراہم کر سکتی ہے جس سے خصوصی اقتصادی زونز اور صنعت کاری کے لیے ہنر مند لیبر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہارپنجاب یونیورسٹی  میں  پاکستان سٹڈی سنٹر کے   سابق قائم مقام ڈائریکٹر  ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا  مندرجہ بالا ریمارکس کا اظہار ڈاکٹر امجد مگسی، سابق قائم مقام ڈائریکٹر، پاکستان سٹڈی سنٹر، پنجاب یونیورسٹی نے کیا، جنہیں سنٹر فار پاکستان سٹڈیز آف جے ایکس یو ایس ٹی نے ''نئے دور  میں چین پاکستان تعلقات'' کے عنوان سے آن لائن اکیڈمک لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا تھا ۔ انہوں نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترجیحی طور پر وظائف میں اضافے کے بارے میں بھی بات کی۔ پاکستانی یونیورسٹیاں چینیوں کو اردو، فارسی، عربی اور پاکستان کی علاقائی زبانیں سیکھنے میں مدد کر سکتی ہیں جس سے  سی پیک  کی صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔       عوام سے عوام کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاک چین دوستی کی بنیاد کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر مگسی نے کہا کہ ثقافتی رشتوں خصوصاً آرٹ اور ادب پر  زیادہ توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔  انہوںنے کہا فن اور ادب میں بہت بھرپور روایات کے حامل دونوں دوست پائیدار دوستی کی بنیادوں کو مزید   وسیع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نارتھ ایسٹ یونیورسٹی کے طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سطح پر زیر تعلیم ہیں۔ چین پاکستان میں زبانوں، بین الاقوامی تعلقات، تاریخ، آرٹ وغیرہ کے لیے مزید طلبہ بھیج سکتا ہے۔ جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ قریبی تعاون ہے۔ 2016 میں، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، جو  جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے قائم کیا گیا، پنجاب یونیورسٹی میں فعال ہے ۔ کئی سالوں میں، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے پنجاب میں چینی زبان کی بہت سی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا ہے اور مقامی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔یونیورسٹی کے اثر و رسوخ اور تعاون کے ساتھ،  جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سنٹر فار پاکستان اسٹڈیز چین اور پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی مطالعات اور دونوں ممالک کے محققین کے درمیان علمی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔   جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے محققین لی جیا(Li Jia) چنگ فن جیان  ( Zeng Fanjian)، چنگ یوان ( Cheng Yuan)اور  بین الاقوامی تبادلہ اور تعاون   ڈویژن کے ڈائریکٹر پروفیسر لیو چنگ شنگ ( Chengsheng)، اساتذہ، گریجویٹ طلبائ، اور غیر ملکی زبانوں کے اسکول کے انڈر گریجویٹ سمیت مجموعی طور پر 70 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ویبینار  کی نظامت سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیو داؤوی نے کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles