En

پاکستانی کھانوں کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات  میں استحکام

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 2, 2021

 بیجنگ:پاکستانی کھانوں  کو   ایک طویل تاریخی روایت اور کھانا پکانے کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر دنیا کے سب سے لذیذ ترین کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس لیے پاکستانی کھانوں کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے   پاکستان ہاؤس  بیجنگ میں پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ یہ ایک بہت ہی خاص دن ہے، ہر کوئی بیجنگ میں خزاں کے خوبصورت رنگ کا جشن منا رہا ہے اور  ہم پاکستان کے آ رٹ  اور  پاک چین   دوستی کا جشن منا رہے ہیں ۔ پاکستانی سیخ کباب اور بار بی کیو نہ صرف پاکستان بلکہ چین میں بھی مشہور ہیں۔ پاکستانی بریانی یہاں کے چینی دوستوں کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھانا ہے۔ ہمارے پاس لسی (دہی) بھی بہت مشہور ہے اور یہاں آپ گولگپا اسٹال پر غیر ملکی    اور  چینی دوستوں  کی ایک لمبی قطار دیکھ سکتے ہیں۔ بیجنگ میں ایک بہت ہی مشہور پاکستانی پکوان  بنانے والے  لٹل لاہور کے مالک آصف جلیل   نے کہا کہ چکن بریانی، سموسے اور گول گپا سمیت روایتی دیسی پکوان  سمیت یہ تمام پاکستانی کھانے اب چین میں بہت مشہور ہیں اور چینی لوگ پاکستانی کھانوں کا ذائقہ بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کے کھانے اور ثقافت کے فروغ کے ساتھ پاکستان کے ذائقوں کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔  اس تقریب کا اہتمام اس کے لذیذ کھانوں، رنگین دستکاریوں، لوک موسیقی، اور گرمجوشی سے مہمان نوازی اور پس منظر میں پاکستانی فنکاروں کی موسیقی کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو  اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران تا ریخ کے ذریعے پاکستانیوں کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کتابیں بھی پیش کی گئیں۔ بیجنگ میں مقیم پاکستانی شہری شاہد افراز خان نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستانی کھا نے  اپنے ذائقے میں منفرد  ہیں  اور یہ پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کر تے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ چینی لوگ پاکستانی کھانوں میں اتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ''آج کے فوڈ فیسٹیول کے شرکاء نے بریانی، چکن حلیم، نان کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف پاکستانی لذیذ کھانوں میں کافی دلچسپی لی۔ پاکستانی سفارت خانے نے چینی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں کے لیے پاکستانی کھانوں کی مزیدار اور بھرپور اقسام متعارف کرانے کا ایک بڑا اقدام اٹھایا۔ ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستانی کھانوں کا کلچر پورے چین میں مزید مقبول ہو جائے گا ۔ پاکستانیوں میں انتخاب عالم کے نام سے مشہور اردو چینی شاعر ژانگ شیشوان نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی کھانوں کا مزہ چکھا  جو میرا کا پسندیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستانی کھانا ہوگا، میں وہاں پہنچوں گا۔ انہوں نے اس فوڈ فیسٹیول کے لیے مشہور پاکستانی ریسیپیز بنانے پر پاکستانی شیفس کو سراہا۔ یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر منائی گئی۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے  عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چینی مہمانوں، سفارت کاروں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles