En

کین سینو بائیو پاکستان کے ساتھ ویکسین تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 30, 2021

بیجنگ : چینی  ویکسین بنانے والی کمپنیکین سینو  بائیو (CanSino Bio)کے ایک وفد نے نائب صدر جیک وانگ کی قیادت میں  سفیر معین الحق سے پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کی۔   چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  جیک  وانگ نے سفیرمعین الحق  کو کین سینو ویکسین ک  کی پاکستان کو  فراہمی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اپنی کمپنی کی چین میں بڑھتی ہوئی صلاحیت کے پیش نظر مستقبل میں پاکستان کی ویکسین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے   خواہش کا اظہار کیا۔  انہوں نے این آئی ایچ  پاکستان کی موجودہ مقامی فلنگ اور پیداواری صلاحیت کو نہ صرف CoVIDـ19 ویکسین بلکہ کچھ دیگر ویکسینز کے لیے بھی تعاون کی پیشکش کی۔ سفیر معین الحق نے CoVIDـ19 وبائی امراض کے مشکل دور میں  کین سینو کی امداد پر   وانگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ ویکسین پاکستان کی  ویکسینیشن مہم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے   وانگ کو پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے  کین سینو کے منصوبوں میں سفارت خانے کے مکمل تعاون اور سہولت کا یقین دلایا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles