En

چین اور پاکستان کا گوادر کو کاروبار اور رہائش کے حوالے سے بہترین بندرگاہ بنا نے کا منصوبہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 28, 2021

گوادر: بیلٹ اینڈ روڈ انجینئرنگ ریسرچ سینٹر فار ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فاریسٹ اور چائنا پاکستان ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فارسٹ کی پہلی سائنس اور ٹیکنالوجی ایکسچینج تقریب 26 سے 27 اکتوبر کو  گوادر اور  چین کے شہر چانگشا   میں بیک وقت  آن لائن اور آف لائن منعقد ہوئی۔  گوادر پرو کے مطابق اس  ایکسچینج تقریب کا مقصد اقتصادی پودوں کی کاشت ہے، جو ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی فوائد کو یکجا کرتے ہیں، تاکہ کاروباری ماحول اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس   تقریب  میں  چائنیز سوسائٹی آف فاریسٹری (CSF)  نے تعاون کیا   اور اس کا اہتمام  چین کی سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی (CSUFT) ، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC) اور چین کی  یولن ہولڈنگ نے کیا ۔ اس  تقریب نے دونوں ممالک کے سرکاری محکموں،  انڈسٹریل سوسائٹیز، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں اور اداروں کے شرکاء کو متوجہ  کیا، جن میں کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل، جامعہ کراچی، انڈس یونیورسٹی اور  چین  کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی شامل  تھے ۔ سی ایس ایف کے وائس چیئرمین چن  سنگ لیانگ، سی ایس یو ایف ٹی کے وائس چانسلر یان وینڈے، کراچی میں چینی قونصلیٹ کے اکنامک اینڈ کمرشل قونصلر گوو چن شوئی،  وزارت جنگلات و جنگلی حیات  بلوچستان  کے سیکرٹری دوستین جمالی اور چیئرمین  یولن  ہوومین نے زراعت اور جنگلات کے فروغ  پر اتفاق کیا  اور کہا کہ  یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔ علاقائی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے  ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فاریسٹ کی تحقیق اور فروغ   بہت اہمیت کا حامل ہے۔چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چنگ بائو چونگ   نے گوادر پورٹ کے کاروباری ماحول پر ماحولیاتی اور   نان ووڈ فاریسٹ    کے اثرات پر  خطاب کرتے ہوئے  گوادر میں   ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فاریسٹ کو فروغ دینے کی ضرورت اور فزیبلٹی کا تجزیہ پیش کیا ۔ انہوں نے گوادر فری زون کی ماحولیاتی تعمیر کی ترقی اور ماحولیاتی تعمیر کے لیے سازگار پالیسیوں،  سروسز اور تعاون کے بارے میں بھی بتایا ۔چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی  نے 2018 میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا پروگرام شروع کیا، جس کا مقصد گوادر کے جنگلات کو بڑھانا اور مقامی لوگوں کے ماحول کو بہتر بنانا تھا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انجینئرنگ ریسرچ سینٹر فار ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فاریسٹ منصوبہ    سنٹرل ساؤتھ یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی، سی او پی ایچ سی اور یولن ہولڈنگ نے مشترکہ طور پر جنوری 2021 میں شروع  کیا تھا، جس کا مقصد اقتصادی جنگلات (ماحولیاتی اور اقتصادی قدر دونوں کے ساتھ)  اور  سی پیک کی ماحولیاتی تعمیر کو فروغ دینا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles