En

ای سرٹیفکیٹ آف اوریجن چین پاکستان آزاد تجارت میں سہولیت فراہم کرے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 28, 2021

نانجنگ: چین  پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کے سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی درخواست 10 نومبر 2021 سے چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کی شاخوں کے ذریعے آن لائن دی جا سکے  گی۔ چائنہ اکنامک  نیٹ  کے مطابق     سی سی پی آئی ٹی نانجنگ کے قانونی شعبے کے ڈائریکٹر زو روئیروئی نے کہا کہ سی سی  پی آئی ٹی (CCPIT )کا ای ڈی آئی ( EDI )آن لائن ایپلیکیشن سسٹم انٹرپرائزز کے لیے مفت کھلا ہے۔ درخواست دہندگان اپنی برآمدات کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور سی او  (CO )کے اجراء کے لیے صرف ایک  ورکنگ  دن کے اندر درخواست دے سکتے ہیں، جس میں سے انہیں پہلے  کم از کم تین دن   لگتے تھے۔  ایف ٹی اے کا سی او  (CO)، جسے ''اکنامک پاسپورٹ'' کہا جاتا ہے، پاکستانی درآمد کنندگان کے لیے ایک اہم دستاویز  ہے جسے چین سے سامان درآمد کرنے پر صفر ٹیرف ٹریٹمنٹ یا ٹیرف میں رعایت دی جاتی ہے۔ زو نے کہا چین پاکستان ایف ٹی اے میں وضع کردہ معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار کسٹم کلیئرنس میں بھی سہولت فراہم کرے گا اور کسی بھی ممکنہ دھوکہ دہی کو کم کرے گا جو دوسری صورت میں دونوں فریقوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کی غیر موثر ہونے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔  زو کے مطابق نانجنگ، جیانگ سو صوبے میں قائم کاروباری اداروں نے پاکستان کو کیڑے مار ادویات برآمد کی ہیں اور پاکستان سے ٹیکسٹائل کی ایک رینج درآمد کی ہے۔ چین کی وزارت تجارت کے اعدادوشمار  کے مطابق  2021 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 1.73 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں سالانہ  83 فیصد اضافہ ہوا ۔ اسی عرصے کے دوران دو طرفہ تجارت بڑھ کر 12.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں  سالانہ  63 فیصد  اضافہ ہوا  ہے ۔ چین پاکستان آزاد  تجارتی   معاہدہ نومبر 2006 میں طے پایا تھا، اور دونوں ممالک نے 2009 میں چین پاکستان ایف ٹی اے کے ٹریڈ ان سروس  کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ 2019 میں نافذ العمل ہوا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لبرلائزیشن کو بہت بہتر بنایا۔ چین اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا سنگل تجارتی پارٹنر ہے۔ جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں چین کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles