En

چین کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی 50ویں سالگرہ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 27, 2021

 اسلام آ باد :سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (CGSS) نے 26 اکتوبر 2021 کو ''چین کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی 50ویں سالگرہمنانے کے لیے ایک آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں  پاکستان اور چین کے معروف تجزیہ کار اور ماہرین نے شرکت کی اور  کانفرنس سے خطاب کیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے ہم اپنے دوطرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت اور بین الاقوامی میدان میں مضبوط شراکت داری  دیکھیںکریں گے۔نونگ رونگ نے یہ بھی بتایا کہ چین اور پاکستان بہت سی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے ساتھ رہے ہیں،ایک ساتھ مل کر ہم نے ترقی کی اور بہت سے سنگ میل عبور  کیے ہیں ۔پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر نے صدر مملکت کے بیان  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی برادری کو درپیش اہم مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض وغیرہ کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین  اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ چین دنیا کی اقتصادی ترقی کا انجن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک پرامن طرو پر  ترقی  کی بلندیوں پر جا رہا  ہے    اور وہ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور بہت سے شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ کے پی بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن داؤد بٹ نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) پر تبادلہ خیال کیا، ایک راہداری جس میں روشن امکانات اور متعدد مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) جیسے منصوبوں کے ذریعے عالمی اقتصادی ترقی کے لیے کھلا راستہ فراہم کرتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی  لاہور   کے   شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کیچیئرپرسن   ڈاکٹر ارم خالد نے COVIDـ19 کے خلاف ویکسین کے تعاون کو مضبوط بنانے میں چین کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے عالمی برادری کے لیے مشترکہ صحت کی پالیسی قائم کرنے کی تجویز دی۔ پشاور یونیورسٹی کے سکول آف سوشل سائنسز کے ڈین اور     چائنا سٹڈی سنٹر کے   ڈائریکٹر  ڈاکٹر زاہد انور   نے کہا کہ  بی آ ر آئی چین اور دیگر ممالک کے لیے   مشترکہ فوئد    لا سکتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles