En

پاکستان چینی کاروباریوں کیلئے سب سے پرکشش ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ،  سفیر معین الحق

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 26, 2021

 بیجنگ:  چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے    کہا کہ پاکستان چینی کاروباریوں کے لیے ابھرتی ہوئی سب سے پرکشش مارکیٹ ہے اور انہوں نے  چینی تاجروں کو   پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  پرکشش پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ  ماحول  فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  پاکستان انوسٹمنٹ فورم اور کراس بارڈر ای کامرس بزنس مذاکراتی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  توانائی، انفراسٹرکچر، فارماسیوٹیکل، آٹوموبائل، آئی ٹی، زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس  میںچینی سرمایہ کار   سرمایہ کاری  کر کے      فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک ابھرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک ہے اور ایک مثالی جیوسٹریٹیجک پوزیشن میں واقع ہے۔ اس کا آنے والا متوسط  طبقہ بہت مضبوط ہے، جو اسے غیر ملکی تاجروں کے لیے سرمایہ کاری  کے  پرکشش مقامات میں سے ایک بناتا ہے ۔ تقریب کا اہتمام بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے اور جیوجین گروپ نے مشترکہ طور پر  سفارت خانے میں کیا  ۔ سفیر معین الحق  نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی اور مسابقتی ہنر مند لیبر فورس کے ساتھ ساتھ سڑکوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں اور مواصلاتی نیٹ ورکس سمیت بہتر اور اپ گریڈ شدہ انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف سرمایہ کاروں کے لیے پروموشنل اور رعایتی ٹیکس مراعات پیش کرتی ہے تاکہ نہ صرف انہیں پاکستان میں اپنے کاروبار اور کارخانے قائم کرنے میں مدد ملے بلکہ انہیں اپنی مصنوعات چین یا دنیا کے دیگر ممالک میں برآمد کرنے میں بھی مدد ملے۔ انہوں نے پاکستان کو چین اور اس کے عوام کا انتہائی دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستانی عوام کی گرمجوشی کو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ آپ کو خوش آمدید کہیں گے اور نہ صرف آپ کے ذاتی دورے کے لیے بلکہ آپ کے کاروباری دوروں کے لیے بھی آپ کو گلے لگائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا ہے اور آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں ایک نئی رفتار دیکھنے میں آئی ہے۔ سفیر نے امید ظاہر کی کہ اس سال پاکستان کی چین کو برآمدات 3 ارب ڈالر کی تاریخی حد عبور کر جائیں گی۔ حق نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور تاجر  کووڈـ19 کے باوجود آن لائن روابط قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے مختلف شہروں میں متعدد پاکستانی پویلین بھی قائم کیے ہیں جو دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان رابطے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے حکومت پاکستان کی دوستانہ سرمایہ کار   پالیسیوں اور پاکستانی مارکیٹ میں صارفین کی مضبوط مانگ کے بارے میں بتایا۔ ایف پی سی سی آئی کی پاک چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین جاوید الیاس نے پاکستان کی صنعت و تجارت کی درآمد و برآمد میں ممکنہ مواقع سے آگاہ کیا۔ مڈٹرانس کموڈٹیز انٹرنیشنل کمپنی کے چیئرمین محمد یاشین نے چین اور پاکستان کے درمیان خوراک اور زراعت سے متعلق کاروباری مواقع کا تعارف کرایا۔ جیوجن گروپ کے صدر    لاینگ  ہوے اور  لیانگ ہواگروپ کے صدر لی ہوئے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر  مڈٹرانس کموڈٹیز انٹرنیشنل کمپنی اور جیوجن   گروپ نے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles