En

پاکستان اور چین کے نوجوان مسائل کے حل کے لیے خیالات ، تصورات  شیئر کرسکتے ہیں

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 24, 2021

بیجنگ : پاکستان  اور  چین کے  نوجوان مسائل کے حل کے لیے خیالات ، تصورات  شیئر کرسکتے ہیں  چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  2021 بیلٹ اینڈ روڈ اور برکس اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن مقابلہ کے تحت  انٹیلجنٹ پاور سپلائی اور ڈسٹری بیوشن ٹیکنالوجی کا بین الاقوامی انویٹیشن  مقابلہ   حالیہ ہفتے   آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا۔  ۔اس مقابلے کا مقصد طلباء کو پاور ڈسٹری بیوشن گرڈ کے آپریشن اور نگرانی سے متعلق پیشہ وارانہ مہارت حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ کالجوں اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا   ہے۔  مقابلے  میں   پاکستان کی  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور   کے طالبعلم  محمد انس  بیگ نے  پہلا انعام جیتا۔محمد انس  بیگ نے کہا  کہ میں پہلا انعام حاصل کرکے بہت خوش ہوں، یہ مجھے اس طرح کے مقابلوں ، تربیتی سیشنوں اور تحقیقی اشترک میں شرکت کے لیے بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بیگ نے کہا میں اس آن لائن مقابلے کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ چین ، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ میرے خیال میں ، مختلف یونیورسٹیوں سے  بجلی کے نظام سے متعلق کلیدی مشترکہ مسائل کو تمام تعاون کرنے والے ممالک میں حل کیا جا سکتا ہے۔ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء   ان کو حل کرنے کے لیے حیران کن خیالات پیش کر سکتے ہیں۔ 2021 برکس سکلز کمپیٹیشن  کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر لیو چن ینگ  نے کہا کہ یہ مقابلہ بجلی اور آٹومیشن کے شعبوں کے لیے اعلیٰ معیار کی ہنر مند صلاحیتوں کو تربیت دینے میں مدد دے سکتا ہے۔ بیگ نے چائنا اکنامک نیٹ   کو  بتایا کہ میں  واقعی امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں چین کے چنگ  ژو الیکٹرک پاور کالج (ZEPC) میں تربیت ہوگی کیونکہ انہیں پاور سسٹم سمیلیشنز اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے بارے میں عملی تفہیم کے لیے بہت اچھا سیٹ اپ ملا ہے۔  بیگ نے کہا ہمارے پاس(  یو ای ٹی ، لاہور) پاور سسٹم سمولیشن کے لیے ایک سرشار لیبارٹری بھی ہے  جس  کا بنیادی مقصد بجلی کی پیداوار کے لیے وسائل کو بہتر بنانے اور انورٹرس کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی کنٹرول سکیموں کو ڈیزائن کرنے کے لیے نئے طریقوں کی تحقیق اور تراشنا ہے۔  چین  کے چنگ  ژو الیکٹرک پاور کالج (زیڈ ای پی سی)  اور پاکستان کی  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے ستمبر 2021 میں ایک  مفاہمتی  یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاور سیکٹر اور خصوصی تعمیر کے لیے ٹیلنٹ ٹریننگ میں تعاون کیا جا سکے۔ میری یونیورسٹی کے بہت سے طلباء   ہر سال اعلیٰ تعلیم کے لیے چین آ تے  ہیں اور وہ جہاں کہیں بھی کام کرتے ہیں اپنے شعبوں میں حیرت انگیز کام کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں پاکستان اور چین کے ذہین    نوجوان   اپنے خیالات اور سوچ  ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں اور دنیا میں بڑھتے ہوئے مسائل کے تکنیکی یا معاشی طور پر  حل نکال سکتے ہیں۔ بیگ نے مزید کہا یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے کے پروگرام ہونے چاہئیں۔ نوجوان نسل کو ہمارے آباؤ اجداد سے سیکھنا چاہیے اور پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے کیونکہ نوجوان ہر قوم کے مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں۔ 2021 ہنر مقابلہ  نے چین ، تھائی لینڈ ، کمبوڈیا اور پاکستان کی 49 ٹیموں کے 200 سے زیادہ حریفوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔  چین  کے چنگ  ژو الیکٹرک پاور کالج (زیڈ ای پی سی)  اور پاکستان کی  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے بین الاقوامی دعوت نامہ مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔  یونیورسٹی آ ف بیٹامبنگ کمبوڈیا نے دوسرا اور بیونکان ٹیکنیکل کالج  تھائی لینڈ کو تیسرا انعام دیا گیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles