En

چین پاکستان تعاون پر بین الاقوامی کانفرنس 2021  کاچنگدو میں انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 24, 2021

اسلام آباد:چین پاکستان تعاون پر  بین الاقوامی کانفرنس  2021 ہفتے کے روز چین کے صوبے سیچوان کے شہر چنگدو  میں  منعقد  ہوئی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق کانفرنس میں  پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ ، چین میں پاکستانی سفیر معین الحق ، چین اور پاکستان کے ماہرین اور کاروباری افراد  سمیت  تقریبا  150 شرکاء  نے کانفرنس میں آن لائن اور آف لائن شرکت کی ۔کانفرنس میں 1951 میں چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے ان کے درمیان تعاون کی کامیابیوں اور مستقبل کی ترقی پر "اسٹریٹجک تعاون اور ثقافتی تبادلے" اور "اقتصادی اور تجارتی تعاون اور صنعتی ترقی" پر گہرائی سے تبادلہ  کیا گیا ۔ شرکاء  نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی  تعمیر اور چین پاکستان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے روشن امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  پیکنگ یونیورسٹی میں پاکستان اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر تانگ مینگ شنگ نے "اسٹریٹجک تعاون اور ثقافتی تبادلے" کے عنوان سے ذیلی فورم کی صدارت کی۔ پاکستان سیچوان چیمبر آف کامرس کے صدر لی ہانگ او نے  اکنامکک  اینڈ ٹریڈ کو آ پریشن  اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے موضوع پر دوسرے سب فورم کی صدارت کی۔  سیچوان یونیورسٹی (SU) کے مطابق   کانفرنس یہ چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔  اس  کانفرنس کا اہتمام  سیچوان یونیورسٹی   کے چائنا سینٹر فار ساؤتھ ایشیا سٹڈیز ، پاکستان سٹڈیز سنٹر اور سکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز نے مشترکہ طور پر  کیا۔  کانفرنس  کے  شریک منتظمین میں چنگدو فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس ، ہو اسیا انڈسٹریل اکانومی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، چنگدو چیمبر آف کامرس فار کمرشل سروس اور پاکستان سیچوان چیمبر آف کامرس شامل ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles