En

یوآن سیٹلمنٹ اینڈ کلیئرنگ میکانزم سی پیک کو درپیش بڑی مشکلات کو حل کرے گا،اسٹیٹ بینک

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 21, 2021

کراچی: سٹیٹ بینک  آف پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی ادائیگی کی کرنسیوں میں ایک معروف انتخاب کے طور پر  یو آن کی مقبو لیت  کے ساتھ پاکستانی صارفین کے لئے   سی آ ئی پی ایس  سروس کی دستیابی  یو آن   میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تیزی لائے گی اور اسی وجہ سے یہ فوائد حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق  جنوبی ایشیا میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے سی آئی پی ایس (کراس بارڈر انٹر بینک  پیمنٹ سسٹم ) کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر ٹی او ڈی، ایس بی پی علی رضا  نے کہا  اس سے  فوا ئد  حا صل کر نے کے لئے   انٹر نیشنلا ئز یشن سے منفرد مواقع پیدا ہو ئے   ۔  کراس بارڈر   یوآن کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کی سہولت اور پاکستان میں   یوآن  کلیئرنگ آپریشن کی سروس کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، ویبینار 20 اکتوبر 2021 کو آئی سی بی سی کراچی برانچ نے منعقد کیا۔  100 سے زائد شرکاء جن میں زیادہ تر کا تعلق مقامی بینکوں  سے تھا  ویبینار میں شریک ہوئے  ۔ آئی سی بی سی ہیڈ آفس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان میں چینی سفارت خانے  کے  پی آر ، سی آئی پی ایس کمپنی کے معززین نے ویبینار میں کلیدی خطاب  کیا ۔ ستمبر میں  آئی سی بی سی نے جنوبی ایشیا میں سی آئی پی ایس کے پہلے  کراس بارڈر یوآن کلیئرنگ میکانزم کی براہ راست شرکت کی اہلیت حاصل کی۔ آئی سی بی سی کراچی برانچ کے سی ای او چن یون چینگ نے اجلاس کی صدارت کی اور سامعین کو خوش آمدید  کہتے ہوئے  اپنے خطاب  میں کہا  کہ  جنوبی ایشیا میں آئی سی بی سی کے سب سے اہم میزبان ملک کی حیثیت سے  پاکستان کی یوآن کلیئرنگ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا اور چین کے ساتھ تجارت زیادہ آسان ہوگی۔ انہوں نے کہا آئی سی بی سی پاکستان، ابتدائی اور سب سے بڑا  یوآن کلیئرنگ بینک اور جنوبی ایشیا میں سی آئی پی ایس کا پہلا براہ راست شریک ہونے کے ناطے  پاکستان میں مقامی بینکوں کے ساتھ بات چیت کرے گا اور پاکستان اور چین پاکستان دو طرفہ معاشی خوشحالی  میں  یوآن  کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے تمام شراکت داروں کی   بہتر خدمت  کرے گا۔   علی رضا  نے کہا  کہ یہ ایونٹ چین پاکستان تجارتی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا اور پاکستانی معیشت کی ترقی کے حق میں ہوگا۔  انہوں نے کہا درست سمت میں اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی افادیت کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی یوآن   ادائیگی  اور کلیئرنگ میکانزم میں توسیع ہوئی اور عام طور پر چین پاکستان تعلقات اور خاص طور پر پاکستان کی معیشت اور بینکاری نظام کو طویل مدتی فوائد ملے۔ اس براہ راست شرکت کے نتیجے میں وقت کی بچت ہوگی اور مقامی بینکوں سے کسی بھی  ادائیگیسے متعلق سوالات کی صورت میں فوری جواب ملے گا۔ یہ مجموعی کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گا کیونکہ آئی سی بی سی پاکستان کو چین کی  مارکیٹ میں کسی  ثالث کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہماری مقامی مارکیٹ میں سی آئی پی ایس سے متعلقہ خدمات کی فراہمی پاکستان کے مالیاتی مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے خاص طور پر سی این وائی لین دین کے حوالے سے مقامی بینکنگ سسٹم کی کارکردگی میں اضافہ، مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کو بڑھانے اور ایس بی پی کے مقصد کے لیے سازگار پالیسی اور ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے تجارت اور مالیات میں مقامی کرنسیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی   میں بہتری لائے گی ۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے کمرشل  منسٹر قونصلر  ژی  گوسیانگ نے آئی سی بی سی کراچی برانچ کی جانب سے  کراس بارڈر  یوآن کلیئرنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستان میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور  مستقبل دونوں  ممالک کے درمیان سی این وائی میں دوطرفہ تجارت  کی  ترقی کے امکانات پر بڑی امید کا اظہار کیا ۔ ہر ریگولیٹر اور مالیاتی شعبے کے شرکاء پاک چین معاشی  تعاون میں بہترین پل اور چین اور پاکستان کی دوستی کے بہترین  سفیر  ہیں ۔ آنے والے برسوں میں  پاکستان میں  چین  کا پی آر  سفارت خانہ  پاکستان میں یوآن کے استعمال کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں  پر توجہ مرکوز کرے گا اور دونوں ممالک کو ہمیشہ کی طرح باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد دے گا۔کووڈ19 کے ان حالات میں سی آئی پی ایس  سسٹم نے یوآن کے عالمی استعمال کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بڑی کوشش کی ہے۔ سی آئی پی ایس کے صدر نے اس موقع پر متعارف کرایا کہ 2021 میں سی آئی پی ایس روزانہ اوسطا 12 ہزار سے زائد ٹرانزیکشنز  کرتا ہے  ہے، جو  سالانہ 59 فیصد اضافہ تک پہنچی ہے۔ یومیہ  ٹرانزیکشن  310 بلین یوآن تک پہنچ جاتی ہے، جو کہ  سالانہ 84 فیصد اضافہ ہے۔ عالمی معیشت کی بحالی  ابھی بحالی ہو رہی  ہے اور سی آئی پی ایس ٹرانزیکشن کا حجم 2021 میں مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ رواں سال اکتوبر میں، روزانہ کی تجارتی رقم اور تجارتی حجم    516 بلین اور 33.6 ہزار ریکارڈ  ادائیگیوں تک پہنچ گیا  ہے ۔ پاکستان سے اور  ٹرانزیکشن  میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب 2021   کے  10 ماہ میں  تجارتی رقم نے پہلے   2020 کو پیچھے  چھوڑ دیا ۔ ایک ہی وقت میں،  ٹڑانزیکشن  کا حجم  196 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے، جس میں تقریبا30 فیصد  اضافہ ہوا ہے  ۔اب CIPS کے 71 براہ راست   اور 1159 بالواسطہ  شراکت دارہیں، جو 103 ممالک  کو کور کر رہے ہیں۔ ان کی  سروسز تقریبا   200 ممالک اور علاقوں میں 3000 سے زائد بینکوں تک پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان سی آئی پی ایس کے 11 بالواسطہ  شراکت داروں کا گھر ہے، جو اسے جنوبی ایشیا کی سب سے اہم یوآن مارکیٹ بناتا ہے۔ اس ویبینار نے مقامی بینکوں کو کراس بارڈر  یوآن کلیئرنگ آپریشن کی مزید تفہیم کے قابل بنایا، تجارت اور  ادئیگیکے لیے یوآن کے استعمال پر مضبوط اعتماد پیدا کیا،  پاکستان میں یوآن انٹرنیشنلائزیشن  پیش رفت کو تیز کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles