En

چین کی چونگ تائی کیمیکل انڈسٹری خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری  کی خو اہاں

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 20, 2021

پشاور: چین کی چونگ تائی کیمیکل انڈسٹری (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے  شمال مغربی  علاقوں  میں  توانائی ، بنیادی ڈھانچے اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی  کا اظہار کیا  ہے۔ چونگ تائی کیمیکل انڈسٹری (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای  او  لی گانگ   کی سربراہی میں ایک  وفد نے اتوار کو پشاور کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم توردھر ، سی ای او کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ حسن داؤد بٹ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔دونوں فریقوں نے صوبے کے مختلف شعبوں میں "ممکنہ سرمایہ کاری کی تجاویز" پر تفصیلی گفتگو کی ، جسے "مواقع کی سرزمین" کہا جاتا ہے۔ عبدالکریم توردھر نے چینی عہدیداروں کو یقین  دہانی کروائی کہ حکومت خیبر پختونخواہ تمام سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی اور کلیدی شعبوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے سرمایہ کاری کے لیے ضروری میچ میکنگ کی جائے گی۔ حسن داؤد بٹ نے چینی عہدیداروں کو  کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون سٹاپ سروسز فراہم کرنے اور ان کے لیے ضابطے کے تحت این او سی کے حصول کو آسان بنانے کے کردار سے آگاہ کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق چینی ٹیم نے جپسم، ماربل سٹی اور ہائیڈل پراجیکٹس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے بڑی صلاحیت موجود ہے۔ مہمند ماربل سٹی  سی پیک  کے تحت ایک خصوصی اقتصادی زون ( ایس ای زیڈ) ہے۔ اسی طرح کئی چینی کمپنیاں کے پی کے مختلف حصوں میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر عمل پیرا ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles