En

چینی پی وی فرم پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 16, 2021

بیجنگ  : چینی پی وی فرم پاکستان  میں قابل تجدید توانائی کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں میں حصہ لے  گی ، چائنا اکنامک نیٹ  کے مطابق  حال ہی میں  پاکستان کی انڈسٹری اور کامرس  مارکیٹ 500  ڈبلیو پلس  کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جس میں چین کے جنکو سولر کے بنائے ہوئے جدید فوٹو وولٹک ماڈیولز کو اپنایا گیا ہے۔ جینکو سولر اپنے مقامی پارٹنر ہیڈرون سولر کے ساتھ  ٹائیگر پرو ماڈیول کے 775  حصے  500  ڈبلیو پلس فراہم کرے گا ، جو پاکستان میں ریجنسی گروپ کی دوا ساز فیکٹری کی چھت پر نصب کیے جائیں گے۔ یہ ماڈیول فیکٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 25 سالوں میں سالانہ 633 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ مزید یہ کہ اخراجات کی وصولی میں صرف تین سال لگیں گے۔جینکو سولر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر  جینر میاؤ نے کہا کہجینکو ماڈیولز کی کارکردگی اور بجلی کی پیداوار میں اچھی مسابقت کے ساتھ ہم مقامی پی وی انڈسٹری  کو فروغ  دینا  چاہتے  ہیں۔  مصنوعات کی اچھی مسابقت کی وجہ ٹیکنالوجیز اور جدت میں جینکو سولر  کا بہٹ زیادہ حصہ ہے ۔ جینکو سولر نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سال میں چوتھی بار ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شمسی تبادلوں کی کارکردگی 25.4 فیصد ہے جو کہ اس کے بڑے سائز کے غیر فعال رابطہ شمسی سیل کے لیے ہے۔ اس کامیابی کی تصدیق جاپان الیکٹریکل سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ ٹیکنالوجی لیبارٹریز (جے ای ٹی) نے کی ہے۔ پاکستان نے منصوبہ بنایا ہے کہ 2030 تک قابل تجدید توانائی سے حاصل ہونے والی اپنی الیکٹرک پاور کا حصہ 4 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دیا جائے ٔگا ۔ ٹیکسلا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انرجی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین مظفر علی کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) پاکستان کے  ہدف کے حصول کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اس حکمت عملی کے درمیان ، جدید ٹیکنالوجیز اور ماڈیولز کی پیشکش کے علاوہ ، جینکو سولر پاکستان کے انرجی ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر (ای ٹی آر سی) کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ  قابل تجدید توانائی کی ترقی   کے فروغ  کیلئے  ٹیلنٹ کو تربیت دی جا سکے ۔ جینکو سولر تربیتی پروگرام کے لیے پیشہ ورانہ ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کرے گا جس سے نہ صرف سبز توانائی کے وسائل میں تبدیلی آئے گی بلکہ شمسی شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جینکو سولر دنیا کا سب سے بڑا اور جدید سولر ماڈیول بنانے والی  فرم  ہے۔ جینکو سولر اپنی شمسی مصنوعا  تقسیم کرتا ہے اور اس کے حل اور  سروسز کو ایک متنوع بین الاقوامی افادیت ، تجارتی اور رہائشی کسٹمر بیس کو پوری دنیا میں فروخت کرتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles