En

تعلیم  کے شعبے میں پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ پروگرام شروع

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 16, 2021

 بیجنگ:چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ہے، اور ہمیں ان  کو  بااختیار بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،آج کا ایونٹ دونوں حکومتوں کی کوششوں کو تقویت دے گا اور پاکستان میں تکنیکی تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا ایک بہت اہم حصہ بن جائے گا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  سی سی ٹی ای ماڈل (ماڈرن چین پاکستان ڈوئل ڈپلومہ/ڈوئل ڈگری جوائنٹ ایجوکیشن پروگرام) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب کا اہتمام  چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے کیا  ، تقریب کا مقصد پاکستان میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔    ایونٹ کے دوران  5 اسٹریٹجک تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں یو اے ایف اور زلمی فاؤنڈیشن اور تانگ، بیلی اور یو اے ایف اور زلمی فاؤنڈیشن اور تانگ، بیلی ووکیشنل کالج اور شینزین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تانگ، اور پی اے ایفـآئی اے ایس ٹی اور تانگ اور زلمی فاؤنڈیشن کے دستخط شامل ہیں۔  چین میں پاکستانی سفیر   معین الحق نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ان برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کا شعبہ بہت اہم ہو گیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ چین اب پاکستانی طلباء کے لیے سب سے بڑی منزل ہے۔ تقریبا  28 ہزار پاکستانی طلباء مختلف چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ معین الحق کے مطابق یہ طلباء چینی زبان، تاریخ اور ثقافت سیکھ چکے ہیں اور دو افراد کو جوڑنے اور ثقافتی تبادلے اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے کو فروغ دینے کی ایک بہت اہم قوت بن گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حکومتوں کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششیں ـ بشمول پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی پارکوں کی  اعلی ہنر مند لیبر کی ضرورت ہوگی۔ اب سی پیک کے دوسرے مرحلے  کے تحت ہم تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت  سمیت  صنعت کاری ، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں،  یہ تمام شعبے ملک کی سماجی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ یہ سب   اہمارے  لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر یں گے اور   انکا میعار زندگی بہت بنائیں  گے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی سی ٹی ای    چین پاک ڈوئل  ڈپلومہ جوائنٹ ایجوکیشن پروگرام کے تحت طلبہ کو پاکستان میں 2 سال اور چین میں 1 سال تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ طلباء کے وظائف، رہائش اور کھانے کے اخراجات میں مدد کے لیے وسائل کو مربوط کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ طلباء کو ایک ڈپلومہ سرٹیفکیٹ چین کے معروف ووکیشنل کالج کی طرف سے جاری کیا جائے گا اور دوسرا پاکستانی کاؤنٹر پارٹنر کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت  تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ ان طلباء کو مختلف صنعتوں میں اچھی ملازمتیں فراہم کرے گا، خاص طور پر پاکستان میں  سی پیک کے تحت قائم کی جانیوالی  صنعتوں میں ۔  ان طلباء کو 3 سالہ ڈی اے ای پروگرام کے مطابق ٹیکنیشن/سپروائزر سمجھا جائے گا۔ وہ پاکستان میں مختلف صنعتوں میں درمیانے درجے کے انتظامی معاملات کو سنبھال سکیں گے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles