En

سی ٹی جی پاکستان کے ونڈ اور سولر  انرجی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 9, 2021

بیجنگ  :  چائنا  تھری گورجز گروپ (سی ٹی جی) نے  جمعہ کوچین میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان  کے ونڈ اور   سولر  انرجی  سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ گوادر پرو کے مطابق ملاقات کے دوران سی ٹی جی وفد نے نائب صدور وانگ شاؤفینگ اور  چھن گا وبن کی قیادت میں سفیر کو پاکستان میں جاری بجلی کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام تقریبا  مکمل ہو چکا ہے اور اسے اگلے سال کے اوائل میں  فعال  کر دیا جائے گا۔ وہ پن بجلی منصوبوں کی مستحکم رفتار سے مطمئن ہیں۔ سی ٹی جی وفد نے پاکستان کے سولر  اور  ونڈ انرجی  کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے توانائی  سیکٹر کی ترقی میں  سی ٹی جی  کی شراکت کو سراہتے ہوئے سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اپنے قابل تجدید توانائی کے وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہا ہے اور چینی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ سی ٹی جی پاکستان کی سرمایہ کار  دوست پالیسیوں سے مستفید ہوتا رہے گا اور مستقبل میں پاکستان میں اپنے  دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles