چین اور پاکستان پاور سیکٹر میں ٹیلنٹ ٹریننگ میں تعاون کریں گے
یجنگ : چین کا چنگ چاو الیکٹرک پاور کالج (زیڈ ای پی سی) اورپاکستان کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (یو ای ٹی) پاور سیکٹر اور خصوصی تعمیراتی شعبے میں ٹیلنٹ ٹریننگ میں تعاون کرے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق زیڈ ای پی سی اور یو ای ٹی لاہور نے 9 ستمبر 2021 کو تعاون ی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس ایم او یو کے مطابق اس تعاون کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔ زیڈ ای پی سی کے صدر یانگ جیانہوا نے کہا ہم مستقبل میں اساتذہ کو اپنے پاکستانی شراکت داروں کے زیعے تکنیکی تربیت فراہم کریں گے۔ یانگ نے مزید کہا ہم کووڈ 19 کے ختم ہونے کے بعد باہمی دوروں کے لیے وفود بھی بھیجیں گے۔ آن لائن دستخط کی تقریب میںڈین ، فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی لاہور کے ڈاکٹر محمد کامران نے تعاون کیلئے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ یو ای ٹی لاہور ، زیڈ ای پی سی کی دعوت پر 2021 بیلٹ اینڈ روڈ اینڈ برکس اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن مقابلے کے تحت ٹیلنٹ پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن ٹیکنالوجی کے خصوصی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کرے گی ۔ 2021 سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن مقابلہ زیڈ ای پی سی کے مشترکہ تعاون سے 15 سے 17 اکتوبر 2021 تک منعقد کیا جائے گا۔
