En

خیبر پختونخوا حکومت اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کامزید تعاون بڑھانے پر اتفاق

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 6, 2021

پشاور: چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC) پاکستان اور حکومت خیبر پختونخوا نے گوادر پورٹ اور صوبہ کے پی کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق  اس سلسلے میں چیئرمین اور سی ای او   چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC  ) چانگ باؤ چونگ اور   وزیر خزانہ  خیبر  پختونخوا تیمور خان جھگڑا ک کے درمیان ایکتعمیری اور نتیجہ خیز''   ملاقات ہوئی ۔  جس میںوزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت  عبدالکریم توردھر  اور سی ای او  خیبر پختونخوا  بورڈ آف انویسٹمنٹ  اینڈ ٹریڈ حسن داؤد  بٹ شامل تھے۔   جیسا کہ گوادر بندرگاہ پورے خطے میں سمندری تجارت کا مرکز بن رہی ہے، کے پی گوادر بندرگاہ اور افغانستان اور زمینی مقفل وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ایک ربط پیدا کرتا ہے۔ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ کے پی مواقع کی سرزمین ہے، جو گوادر بندرگاہ اور افغانستان اور اس سے آگے تک رابطے کا زریعہ ہے۔   حسن داؤد بٹ نے مزید تعاون کے لیے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC  ) اور     خیبر پختونخوا  بورڈ آف انویسٹمنٹ  اینڈ ٹریڈکے درمیان مفاہمت کی تجویز پیش کی ۔حسن داؤد بٹ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ اور     خیبر پختونخوا  بورڈ آف انویسٹمنٹ  اینڈ ٹریڈکے درمیان تعاون میں اضافے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ حسن داؤد بٹ نے چیئرمین  چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC  )کو صوبے میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقع اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو    خیبر پختونخوا  بورڈ آف انویسٹمنٹ  اینڈ ٹریڈکی سہولیات سے آگاہ کیا۔  گزشتہ  سال اکتوبر میں، لینڈ لاک افغانستان نے گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے شروع کیا تھا۔  سی پیک  کے تحت گوادر پورٹ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایک گیٹ وے ہے، کیونکہ یہ ان کے لیے  مختصر ترین سمندر ی  راستہ ہے۔  چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ  پاکستان (COPH )چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنیلمیٹڈ ( COPHC  ) کی  ایک شاخ ہے، جو ہانگ کانگ میں ایک ابھرتی اور تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC) نے ایک معاہدے کے تحت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کی کمان سنبھالی ہے۔  کمپنی گوادر کو پورے خطے میں سمندری تجارت کا مرکز بنا ر ہی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles