En

سی پیک،پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گوادر طلباء کو مفت رہائش فراہم کرے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 6, 2021

گوادر : گوادر پورٹ پر قائم پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ   تربیت کے دوران طلباء کو مفت رہائش اور وظائف فراہم کرے گا۔   انسٹی ٹیوٹ 70 سالہ پاک چین دوستی   کی علامت ہے اور یہ  سی پیک  کا  حصہ  ہے جو صرف 20 ماہ میں مکمل ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق  یہ انسٹی ٹیوٹ جدید ترین مشینری سے لیس ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص گوادر کے نوجوانوں کو بہترین تکنیکی تعلیم اور  تربیت  فراہم کی جا سکے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ کے دوران طلباء  کو مفت رہائش اور وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطے کے لیے ایک بہترین ادارہ ہے اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا قیام باصلاحیت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر معقول روزگار کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ تکنیکی ادارے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو گوادر پورٹ اور صنعتی شعبے اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں روزگار کے سنہری مواقع حاصل ہوں گے۔ یہ منصوبہ گوادر میں  سی پیک  فریم ورک کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ گزشتہ  ہفتے    پاک چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا گیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر رونگ نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ جو صرف 20 ماہ میں 10 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا تھا، 70سالہ پاک چین دوستی  کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا    کہ انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص گوادر کے نوجوانوں کو بہترین تکنیکی تعلیم اور مہارت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین مشینری سے لیس ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles