En

جوزک ایئر پورٹ سے مقامی باشندوں کو سفر ی سہولیات میسر ہونگی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 4, 2021

کراچی:ایم سی سی سینڈک پروجیکٹ کے ترجمان رین ہویکوان نے  کہا ہے کہ سینڈک پروجیکٹ اور پی آئی اے کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کیے گئے جوزک ایئر پورٹ کے کھلنے سے سائٹ پر سفر کے  دورانیے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے  اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس نے راؤنڈ ٹرپ پر عوامی تحفظ کے خطرات کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ    اس ایئر پورٹ سے مقامی باشند وں کو   سفر ی سہولیات فراہم  کرنے کیلئے ہم سخت محنت کر رہے ہیں۔ رین ہویکوان  نے گوادر پرو کو بتایا   کہ  2 اکتوبر کو ایم سی سی سینڈک پروجیکٹ کے 54 ملازمین جوزک ہوائی اڈے سے چین گئے۔ اگرچہ پروجیکٹ سائٹ پاکستان کے شمال مغرب میں بہت دور  واقع ہے، لو گ  اب  ہوائی اڈے پر پہنچنے کیلئے  400 کلومیٹر کا سفر کرنے میں گھنٹوں کے بجائے اب  20 منٹ سے بھی کم وقت میں ہوائی جہاز میں سوار ہو سکتے ہیں۔ سینڈک پروجیکٹ سائٹ سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جوزک ایئرپورٹ نے 12 ستمبر کو اپنی آزمائشی پرواز کو کامیابی سے مکمل  کی ۔  ایم سی سی کی مالی اعانت سے تعمیر شدہ جوزک ہوائی اڈے کی پہلی پرواز کی کامیاب تکمیل کے موقع پر  15 ستمبر کو ایک اے ٹی آر 72 طیارہ جس میں 50 سے زائد اہلکار سوار تھے، بحفاظت ایئر پورٹ پر اترا ۔ اس کے بعد  2 اکتوبر کو  فلائٹ نے ہوائی اڈے کا باضابطہ افتتاح کیا۔رین نے کہا  سینڈک جوزک ہوائی اڈہ 1980 میں  تعمیر کیا گیا تھا، لیکن تعمیر کے بعد سے ایک طویل عرصے تک اسے مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ 2004 میں، جوزک کے لیے پرواز کا اجازت نامہ ختم ہو گیا۔  بی آر آئی اور سی پیک کی گہرائی کے ساتھ پاکستان اور چین دونوں حکومتوں نے کم ترقی یافتہ صوبہ بلوچستان میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اسے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم ترین حصوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ لہذا   ایم سی سی صوبے میں تعمیر کے زیادہ فوائد مقامی باشندوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ جوزک ہوائی اڈے کی تعمیر نو کے لیے مالی اعانت اس مقصد کے حصول کے لیے ہماری کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔   انہوںنے کہا ایم سی سی کی طرف سے مکمل طور پر فنڈ اور آپریٹ کیا گیا سینڈک جوزک ایئر پورٹ اگست 2021 میں مکمل ہوا۔ یہ مقامی ٹیکس ادا کرنے والوں میں   ایک اہم  منصوبہ  ہے۔ تعمیراتی مدت کے دوران  پاکستانی حکومت، فوج اور پاکستان میں چینی سفارت خانے نے مضبوط تعاون  کیا  ہے۔ اور اس پر بہت توجہ دی۔پاکستانی حکومت ایئرپورٹ کو مقامی معیشت کی بحالی اور لوگوں  کے طرز زندگی  کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم منصوبہ سمجھتی ہے۔ ائیر پورٹ کے سائٹ کے انتخاب سے لے کر اس کے لائسنس کے اجرا تک، حکومت نے ایک گرین چینل کھول دیا ہے جو بہت کامیاب ہے۔ کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد  سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان (CAAPakistan) نے صرف 5  دنوں میں لائسنس جاری کرنے کا عمل مکمل کیا۔ ہم اس کے بہت شکر گزار ہیں۔ سینڈک جوزک ہوائی اڈے کے کھلنے سے مقامی ملازمین  کو  بہت  سفر  ی  سہولت  میسرہوئی ہے۔ اس کی تعمیر کے ثمرات زیادہ  سے زیادہ مقامی باشندوں کو  پہنچائیں گے، پاکستان کی صنعتی عمل کو تیز کرنے میں مدد کریں گے، برآمدات سے زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور مزید مقامی ملازمتیں پیدا کریں گے۔ اپنے آپریشن کے بعد 19 سالوں میں سینڈک پروجیکٹ نے پاکستان کو 474 ملین ڈالر کے ٹیکس اور منافع   شیئرنگ  کی ادائیگی کی ہے، جو اسے پاکستان میں زرمبادلہ پیدا کرنے والے اولین 50 اداروں میں سے ایک بناتا ہے۔ اس منصوبے نے 3000 سے زیادہ صنعتی تکنیکی صلاحیتں  پیدا کیں   جس کی وجہ سے یہ پاکستان کی  غیر آہی صنعت میں صلاحیتوں کا گہوارہ ہے۔  اس کے علاوہ  ایم سی سی نے سماجی بہبود کی سرگرمیوں جیسے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، آفات سے نجات اور شاہراہ کی تعمیر کے لیے 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حال ہی میں ایم سی سی  پاکستان کے ساتھ 15 سالہ نئے آپریٹنگ معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری کر ر ہی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles