En

چین کا رائل گروپ پاکستان میں بھینسوں کی فارمنگ میں سرمایہ کاری کرے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 30, 2021

چین کا رائل گروپ پاکستان میں بھینسوں کی فارمنگ میں سرمایہ کاری کرے گا    اسلام آباد:  چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے  میں  زراعت اور  لائیوسٹاک  پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، رائل گروپ آف چائنا پاکستان میں   بیفیلو ملک فارمنگ یونٹ  قائم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر  کی  چیف ایگزیکٹو رائل گروپ آف چائنا سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی  اور پاکستان میں بھینسوں کی فارمنگ  کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام   بھی شرکت تھے ۔ چیف ایگزیکٹو رائل گروپ چائنہ کیتھ مینگ نے اسد عمر کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بھینس کے جنین کی پیداوار کے لیے اعلیٰ معیار کے جینیاتی ان وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) عمل کے ذریعے چھ لیبارٹریوں سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سیمن پروڈکشن  یونٹ (SPU) بھی قائم کریں گے۔   جہاں وہ بیلوں کی افزائش اور دیکھ بھال کریں گے۔ رائل گروپ بھینسوں کا ایک بڑا فارم بھی قائم کرے گا جو ایف ایم ڈی فری ہو گا، اور وہاں سے وہ اعلی معیار  کا  بھینس کا دودھ  پید ا کرے گا، اور پھر اسے پاوڈر دودھ اور موزاریلا پنیر میں پروسیس کرے گا۔ اسد عمر نے  مینگ کو بتایا حکومت پاکستان کے پاس کوئی بیوروکریٹک ریڈ ٹیپزم نہیں ہے  اور وزارت منصوبہ بندی اور سی  پیک  اتھارٹی چین سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔'' انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک اتھارٹی کے تحت سرمایہ کاروں کیلئے  سہولت مرکز جلد ہی آپریشنل ہو جائے گا، جس سے سرمایہ کاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان اپنی زراعت اور  لائیوسٹاک  کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر کے   اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتا ہے  ۔ مارچ 2020 میں چین اور پاکستان نے  سی پیک کے تحت ایگریکلچر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles