En

خضدار کچلاک سیکشن کی دو رویا تعمیر خوشحال بلوچستان کی طرف ایک اور قدم ہے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 27, 2021

  اسلام آباد:بلوچستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نیشنل ہائی وے (این ـ25) کے خضدارـکچلاک سیکشن کی دو   رویا   تعمیر پر کام شروع کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق   وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک  ٹویٹ میں کہا  کہ  الحمدللہ ایک اور سنگ میل عبور کی کر لیا یہ بلوچستان کی ایک انتہائی ضروری اور اہم سڑک ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگوکے مطابق  وزیراعلیٰ جام  کمال خان نے ''ابھرتے ہوئے بلوچستان'' کی بنیاد رکھی ہے، اور این 25 کے خضدار کچلاک سیکشن کی دو رویا  تعمیر  بلوچستان کے عوام کے ساتھ حکومت کے عزم کی تکمیل ہے،ہم ایک خوشحال اور ابھرتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر کریں گے۔  این ایچ اے، وزارت مواصلات نے اس پروجیکٹ کے لیے ای بڈنگ کو  دعوت دی ہے اور  حصول کی سرگرمیوں کو انجام دینے اور اس عمل میں کارکردگی، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ اہل ٹھیکیدار بولی میں حصہ لے رہے ہیں، جو 27 ستمبر کو بند ہوگی۔ اس سے قبل مئی میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میٹنگ (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 15 منصوبوں کی منظوری دی تھی جن میں  این ـ25 کے خضدار کچلاک سیکشن کی دو رویا  تعمیر شامل ہے جس کی لمبائی  330.52 کلومیٹر  ہے  اس پروجیکٹ پر 81582219 ملین روپے لاگت آئے گی۔  بلوچستان میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ''انتہائی ضروری'' رابطے کے منصوبے کو سراہا جو صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام  کمال خان کے ٹویٹ پر ردعمل  دیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال نے اس منصوبے کو علاقے کے لوگوں کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔ شفیق خان کے مطابق بلوچستان کی ترقی کا مطلب پورے ملک کی ترقی ہے۔ 2015 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے آغاز کے بعد سے حکومت پاکستان نے تاریخی طور پر نظر انداز کیے گئے صوبہ بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔  سی پیک کے تحت کئی مشترکہ منصوبے اور صوبہ میں حکومت پاکستان کے اپنے اقدامات مقامی آبادی کے سماجی و معاشی مسائل پر قابو پا رہے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles