En

چینی مارکیٹ میں اعلی معیار کی پاکستانی دستکاری کی کامیابی کے لیے لوکلائزیشن اہم ہے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 15, 2021

بیجنگ :  چینی مارکیٹ میں اعلی معیار کی پاکستانی دستکاری کی کامیابی کے لیے لوکلائزیشن  اہم ہے۔  چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ  کے مطابق پاک لنک انٹرپرائزز کے سی ای او محمد کامل خان نے 18 ویں چینـآسیان ایکسپو (CAEXPO) میں اعلیٰ میعار  کی پاکستانی دستکاری کی نمائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیزائن خاص طور پر چینی صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ وہ اسے بہت پسند کرتے ہیں،   چین کی ثقافت اور روایات کو سمجھنے سے  ہماری  مصنوعات کوچینی مارکیٹ میں جگہ  بنانے میں مدد ملتی ہے۔  محمد کامل خان نے مزید کہا پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن میں معدنیات اور ماربل کی وسیع اقسام ہیں، قیمتی سنگ مرمر میں  سب سے مشہور اور خصوصی ایک سنگ  سلیمانی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا سنگ سلمانی  ایک بہت مشہور آرائشی پتھر ہے جو اندرونی اور بیرونی نقش و نگار اور  بناوٹ  کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ غیر ملکی مارکیٹ میں نام بنانے  کا طریقہ کیا ہے ؟ محمد کامل خان جو 2012 سے انڈسٹری میں ہیں کو اپنی  کامیابی کی   چابی مل گئی۔ یہ ایک کاروباری اصول ہے کہ اگر آپ اس ملک میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان کی ثقافت کے بارے میں سیکھنا ہوگا، جیسے کہ  وہ کس قسم کی چیزیں پسند کرتے ہیں۔  مثال کے طور پر آڑو چینی ثقافت میں لمبی عمر کی علامت ہے، چنانچہ ہم نے اس  سنگ سلیمانی   کو    آڑو کی شکل میں بنایا۔ انہوں نے ایک شاندار سلیمانی مصنوعات کی طرف اشارہ کیا۔ نیز  روایتی چینی ثقافت میں  بانس کے حیاتیاتی وجود سے آگے گہرے ثقافتی معنی ہیں۔یہ اخلاقی سالمیت، مزاحمت، شائستگی اور وفاداری کے کردار کی نمائندگی کرتا ہے۔   انہوںنے کہا مجھے یقین ہے کہ بانس چین کے مقابلے میں دوسرے ممالک میں کم مقبول ہوگا۔  تو  آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کس چیز میں مقبول  ہیں، اور اپنی مصنوعات کو مقامی  اور ان کی  مرضی کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے ۔ محمد نے ذکر کیا کہ  جب حالات اچھے تھے تو  وہ دوسرے ملک کو بھی برآمد کر رہے تھے۔ ''لیکن اب ہم چین پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کیونکہ چین ایک بڑا مرکز ہے، اور اس کی قوت خرید یہاں بہت زیادہ ہے۔ 18 ویں  چین آ سان ایکسپوجنوبی چین کے گوانگ شی  چوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں منعقد  ہوئی  جو   179 بین الاقوامی اور  مقامی   معاہدوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئی ،  جن کی مالیت   300 ارب یوآن (46.47 بلین ڈالر)  تھی ۔ ایکسپو میں کیے گئے معاہدوں کی مالیت  پچھلے سال کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ زیادہ تھی جو ، ایکسپو  کا  سب سے  بڑا  ریکارڈ   ہے  ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پچھلے سال کی طرح  اس سال  بھی پاکستان  نے ایکسپو میں بطور خصوصی شراکت دار  شرکت کی   ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles