En

چین پاکستان سے  مزید درآمدات بڑھانے کے لیے تیار ہے،چینی وزیر

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 13, 2021

بیجنگ : چین  کے نائب وزیر  تجارت  رین ہانگ بن نے   کہا ہے کہ  چین پاکستان  سے مزید درآمدات  بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ گوادر  پرو  کے مطابق  نان ننگ میں منعقدہ 18  ویں چین آسیان ایکسپو کی ذیلی سرگرمی  دوطرفہ تجارت/سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر  تجارت  رین ہانگ بن نے کہا کہ 70 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام  سے  چین اور پاکستان نے مضبوط تعلقات برقرار رکھے ہیں اور دستخط کیے ۔ معاہدوں اور رہنما  دستاویزات کا ایک سلسلہ نافذ کیا۔ چین مسلسل چھ سال  سے  پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2021 کی پہلی ششماہی میں دو طرفہ تجارت 12.65 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ 2020 میں چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 532.8 ملین ڈالر تھی اور چین کئی سالوں سے پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ  ہے۔ اس کے علاوہ   کووڈ 19کے خلاف دوطرفہ تعاون نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں اور وبا کے بعد کے دور میں دونوں ممالک  معیشت کو تیزی سے بحال کرنے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے  کیلئے  اہم اتفاق رائے پر  پہنچ گئے  ہیں ۔ رین نے مزید کہا   چین پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ  دینے  اور پاکستان سے درآمد کو بڑھانے کے لیے مثبت اقدامات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔  انہوں  نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی اور  سروسز کو فعال طور پر اجاگر  کرنے کے لیے  سی اے ایکسپو  اور دیگر پلیٹ فارمز کا اچھا استعمال کرے گا،  اپنی برآمدات کو چین میں  مزید وسعت دے گا، دوطرفہ تجارت  کے  فروغ کو برقرار  رکھے  گا، انفراسٹرکچر کی تعمیر، معدنیات  اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرے گا  اور گہری اور  ٹھوس چین پاکستان سدا بہار  اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری پر زور د ے گا ۔ اس تقریب  کیلئے چین کی وزارت تجارت، پاکستان کی وزارت تجارت، حکومت گوانگسی  چوانگ خود مختار علاقہ اور چین میں پاکستانی سفارت خانے نے تعاون کیا   ۔ فورم   کا عنوان  ''چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر اور نئے دور میں چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مواقع کا اشتراک'' تھا   اس کا مقصد بی آر آئی  اور سی پیک کی اعلیٰ معیار کی تعمیر  کو فروغ دینا   اور   چین، پاکستان اور آسیان کے مابین سہ فریقی معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ د ینے کیلئے سی اے ایکسپو  کے مکمل استعمال  بارے   تبادلہ خیال کرنا  تھا ۔ گوانگسی  چوانگ خودمختار خطے  کے وائس چیئرمین لیو ہونگ  او، چین کے نائب وزیر تجارت رین ہانگ بن، چین میں پاکستانی سفیر معین الحق، پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ اور وزارت تجارت   پاکستان  کے اسسٹنٹ سیکرٹری سعید حامد علی نے فورم میں  شرکت  اور  خطاب کیا۔ سی اے ایکسپوکے سیکرٹری جنرل وانگ لی نے فورم کی میزبانی کی۔ لیو ہونگ ا  و نے اپنے ابتدائی الفاظ میں کہا حالیہ برسوں میں  گوانگسی اور پاکستان کے درمیان معیشت اور تجارت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے رابطوں  کو مزید گہرا کیا گیا ہے ۔ 2020 میںگوانگسی اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم  112 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ 2019 کے مقابلے میں 130 فیصد زیادہ ہے۔ گوانگسی کو پاکستان کی برآمد کا حجم چین کے   3 صوبوں میں سر فہرست  ہے اور پچھلے سال کے مقابلے میں 358.8 فیصد زیادہ ہے۔  فریقین نے بھینسوں کی افزائش اور گنے کی کاشت کی ٹیکنالوجیز میں قریبی تبادلے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ گوانگسی میں متعدد یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں نے سائنسی تحقیق میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ لیبارٹریز قائم کی ہیں۔ گوانگسیمعاشی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی فائدے  کے لیے  پاکستان کے ساتھ نئے مواقع اور نئے  روٹس شیئر  کرنے پر تیار ہے۔ سید حامد علی نے چینی حکومت کو 18 ویں  چین آسیان  ایکسپوکے دوران چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار سرگرمیوں کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور  پاکستان کے مابین تعلقات نے  دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ حالیہ برسوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری   تعلقات مستحکم طور پر  فروغ پا  رہے ہیں۔ چین پاکستان آ زاد تجارتی معاہدے  اور سی پیک نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی کاروباری اور معاشی تبادلے کے لیے ایک مضبوط اور قابل اعتماد ادارہ جاتی بنیاد رکھی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles