En

پاکستانی آم کو چین کے ای کامرس پلیٹ فارم پر فروغ دیا جائے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 10, 2021

بیجنگ :چین کے ایک  سوشل ای کامرس پلیٹ فارم فین سیانگ  کے سی ای او  ڈینگ چنگ پنگ نے کہا  ہے کہ ہم چین پاکستان سرحد پار زرعی مصنوعات کے نئے سیلز ماڈل کو دریافت کرنے اور چین میں پاکستانی زرعی مصنوعات کے لیے سیلز چینل بنانے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔  فین سیانگ کے سینئر نائب صدر چانگ سنگ اور پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل  قونصلربدر الز مان کے درمیان 16 اگست 2021 کو ہونے والی   گفتگو کے مطابق فین سیانگ چین  میں  ای کامرس پلیٹ فارم پر زرعی مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات میں   پاکستان  کے متعلقہ  لوگوں کے ساتھ تعاون کرے گی  ۔ یہ تعاون نہ صرف پاکستان کی پھلوں کی برآمدات کے لیے سازگار ہوگا بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے بھی ہوگا کیونکہ اس سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ ڈینگ نے مزید کہا  جلد چینی  صارفین فین سیانگ ایپ اور ہمارے وی چیٹ منی پروگرام پر میٹھے اور رسیلے پاکستانی آم خریدیں  اور چکھیں گے۔  ڈینگ نے کہا کہ پاکستانی آم اعلیٰ معیار کے ہیں اور چینی صارفین  پاکستانی آم کی مٹھاس سے مطمئن ہیں۔ ڈینگ نے کہا  ہم اپنے وسائل اور فوائد کا بہترین استعمال کریں گے اور پاکستانی آم کو فروغ دینے اور بہتر فروخت کے لیے کوشش کرنے کے لیے مارکیٹنگ کی مختلف منصوبہ بندی کریں گے۔  فین سیانگ کے پاس تازہ مصنوعات کی فروخت کا  بہت  آپریشنل تجربہ ہے ۔ ڈینگ کے مطابق ، فین سیانگ نے مختلف پھلوںجیسے پھوجیانگ میں پیدا ہونے والے سنگترہ  ، اکیسو کے سیب ، سنکیانگ ایغور خود مختار علاقہ اور گوانگسی چوانگ خودمختار علاقے کے چیری ٹماٹر  کی فروخت کیلئے  بہت سی کامیاب سرگرمیوں  کا اہتمام کیا ہے ۔ فین سیانگ کی کوششوں نے بہت سے کسانوں کو غربت سے نکالنے میں مدد دی ہے۔ فین سیانگ سوشل ای کامرس ایک نئی قسم کا سوشل  ای کامرس پلیٹ فارم ہے۔ یہ  اپنے مرچنٹ وسائل اور جنگ ڈونگ سپلائی چین کی بنیاد پر عالمی میعار  کی اشیا  کا انتخاب کرتا ہے اور کمیونٹی شیئرنگ پر توجہ دیتا ہے۔   یہ گروپوں  جیسے  پروموٹرز ، شاپنگ گائیڈز ، خزانہ  اور لاجسٹک اہلکاروں کے لیے سروسز   فراہم  کرتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles