En

سی اے ایکسپو چین پاک تعاون میں پل کا کردار ادا کر ے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 9, 2021

 
بیجنگ: صدر  پاکستان ڈاکٹر عارف علوی رواں سال چین آسیان ایکسپو (سی اے  ایکسپو)  کی  افتتاحی تقریب  سے  ویڈیو  خطاب  کریں گے  اور چین میں تعینات  پاکستانی سفیر معین الحق جمعہ کو اس میں شرکت کریں گے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ایک خصوصی شراکت دار ملک  کی حیثیت سے  چین آسیان ایکسپو  میںشرکت کر    رہا ہے، یہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات  چین آسیان ایکسپو سیکریٹریٹ کے سیکرٹری جنرل وانگ لی نے چائنا اکنامک نیٹ کو  انٹرویو میں کہی۔ 18 ویں   سی اے  ایکسپو 10 سے 13 ستمبر تک چین کے شہر  ناننگ میں منعقد  ہو  گی جس میں دوسری بار  فزیکل اور آن لائن   مخلوط ماڈل   اپنایا گیا ہے ، جس کا موضوع '' نیو لینڈ۔ سی کوریڈور  اور  چین    ۔آسیان کمیونٹی  کے  مشترکہ کی  تعمیر کے تحت پیدا ہونے والے  مواقعوں کا اشتراک '' ہے ۔ سی اے  ایکسپو نے ن، آسیان اور دیگر ''بیلٹ اینڈ روڈ'' ممالک کے مابین تبادلے اور تعاون کی ایک اہم کھڑکی کے طور پر پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ سال صدر پاکستان عارف علوی نے 17 ویں    سی اے  ایکسپو  کی افتتاحی تقریب  سے  ویڈیو خطاب  میں کہا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے معجزات پیدا کیے ۔ پاکستان اور آسیان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی وجہ سے  وہ  امید کر تے ہیں  کہ تمام فریق پاک چین آسیان ٹریڈ ٹرائینگل  کے قیام کی فزیبلٹی  تلاش کر سکتے ہیں۔ آج کل  چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور دوسری بڑی برآمدی منزل بن چکا ہے۔ 2006 میں چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد سے  چین اور پاکستان کے درمیان زیرو ٹیرف مصنوعات کا تناسب بتدریج 35 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہو گیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق  2020 میں چین کی پاکستان سے درآمدات لانہ 17.5 فیصد اضافہ  کیساتھ  2.12 بلین امریکی ڈالر ہیں۔ اس کے علاوہ  دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کا تبادلہ تیزی سے قریب ہو گیا ہے۔ چین مسلسل 7 سالوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے  پاکستان میں 25.4 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری  آئی  ہے اور 75 ہزار نوکریاں پیدا کی ہیں۔ مزید برآں صرف 2021 کی پہلی ششماہی میں چین پاکستان تجارتی حجم  سالانہ  63.0 فیصد اضافہ کیساتھ  12.56     بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ 13 ویں چینـآسیان ایکسپو کے بعد سے پاکستان کی   وزارت تجارت ، چین میں پاکستان کا سفارت خانہ، پاکستان کا قونصل خانہ گوانگ ژو، پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر کئی پاکستانی سرکاری  اور کاروباری اداروں نے شرکت کی کئی بار ایکسپو کی  اور بنیادی طور پر قالین، ماربل، لکڑی کی دستکاری، اور ملک کی دیگر خاص مصنوعات دکھائی، جنہوں نے بہت سے کاروباری اداروں اور  زائرین  کی توجہ حاصل کی۔   گوانگ ژو میں  پاکستان کے  ٹریڈ  اینڈ انویسٹمنٹ  قونصلر  محمد عرفان نے کہا چین آسیان ایکسپو میں شرکت پاکستانی اداروں کے لیے اپنی مصنوعات کی نمائش کا ایک اچھا موقع ہے اور  سی اے ایکسپو پاکستانی کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ میں داخل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ  سی اے ایکسپو کے ذریعے مختلف شعبوں میں پاکستانی کاروباری ادارے مزید مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  سیکریٹری جنرل وانگ لی کے مطابق  چین اور پاکستان 18 ویں چینـآسیان ایکسپو میں ''اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا فروغ '' کے  عنوان  سے  سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگار سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے ،  جس میں قومی تشخص کو اجاگر کرنا  اور  مصنوعات کی نمائش  کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون فورم شامل ہے  ۔پاکستان 18 ویں چینـآسیان ایکسپو  میں  81 مربع میٹر کے نمائشی ایریا   میں  15 پاکستانی کمپنیوں کو 28 بوتھ کے ساتھ مختلف مصنوعات دکھانے کا اہتمام کرے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles